47

پی سی بی اور سلیم ملک کے درمیان قانونی لڑائی مزید طویل

Spread the love

لاہور( سپورٹس رپورٹر) سلیم ملک قانونی لڑائی

پی سی بی اور سلیم ملک کے درمیانی قانونی لڑائی مزید طویل ہوگئی جب کہ بورڈ نے سابق کپتان

کے جوابات کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔سلیم ملک نے پابندی کے خاتمے اور کلیئرنس کے معاملے

پر 18اگست کو بورڈ کی طرف سے بھیجے گئے سوالات کے جوابات جمع کرائے تھے۔ ذرائع کے

مطابق پی سی بی کا شعبہ قانون ان جوابات سے مطمئن نہیں، انھیں مسترد کرتے ہوئے سابق کپتان کو

اپیل کرنے کا بھی حق دیا گیا۔سلیم ملک نے جواب مسترد کیے جانے پر اپیل جمع کرا دی جسے

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

’’انٹری فیس‘‘ جمع نہ کرانے پر واپس کردیا گیا۔قواعد کے مطابق ا?زادانہ ایڈجوڈیکیٹر میں کیس کی

سماعت کے لیے بورڈ اور متاثرہ فرد کو فیس ادا کرنا ہوتی ہے، سلیم ملک کی جانب سے اپیل کے

ساتھ فیس جمع نہیں کرائی گئی۔اس نکتے کو جواز بناکر درخواست مستردکردی گئی۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

چنائی سپر کنگز کے 40 سالہ سابق بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ ذاتی مسائل کے باعث آئی پی ایل

سے دستبردار ہوگئے البتہ انہوں نے ٹیم انتظامیہ کو مطلع نہیں کیا۔ آسٹریلین پیسر کین رچرڈسن بھی

بچے کی ممکنہ پیدائش کے باعث رائل چیلنجرز بنگلور کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ

بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈین پریمیر لیگ (ا?ئی پی ایل) کا 13 واں ایڈیشن متحدہ عرب

امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوگا، انڈین پریمیر لیگ کے فائنل سمیت تمام میچز یو اے ای کے

3 مقامات دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلے جائیںگے، لیگ کا فائنل میچ 10 نومبر کو کھیلا

جائیگا اور لیگ میں فائنل سمیت 53 میچز کھیلے جائیںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں