شیخ رشید 96

نیب کو معلوم ہے حکومت 5سال پورے کرے گی ،شیخ رشید احمد

Spread the love

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیب کو معلوم ہے کہ موجودہ حکومت اپنے 5سال

پورے کرے گی ، عمران خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور پیپلز پارٹی ، ن لیگ اسمبلیوں

سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔ اپوزیشن کی اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش ہے ، اپوزیشن نے فضل الرحمن

کے پیچھے لگ کر اپنی سیاسی عاقبت خراب کی۔ ہفتے کے روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ کراچی انتہائی اہمیت کا حامل

ہے اور یہ دن پاکستانی سیاست میں تبدیلی لا سکتا ہے ، وزیر اعظم کے دورہ کراچی سے شہر میں

بڑی تبدیلی آ سکتی ہے ۔ وفاقی وزرا نے کہاکہ میاں نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش کی جائی

گی ۔ جبکہ نیب کو معلوم ہے کہ موجودہ حکومت اپنے 5سال پورے کرے گی ، عمران خان کی

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور پیپلز پارٹی ، ن لیگ اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔اگر

میاں نواز شریف ملک آ جاتے ہیں تو ن لیگ کی سیاست میں کچھ بہتری ہو سکتی ہے اور ن لیگ

اکٹھی رہ سکتی ہے اور اگر میاں نواز شریف وطن واپس نہ آئے تو ن لیگ بکھر جائے گی۔ شیخ رشید

احمد نے کہا کہ ش لیگ مریم نواز کے ساتھ عدالت تک نہیں گئی ، ن لیگ مریم نواز کے ساتھ ہے ،

ش لیگ نہیں ہے جبکہ مریم نواز کو جب یقین ہوا کہ باہر نہیں جا سکتی تو پتھراؤ کیاگیا ۔ انہوں نے

مزید کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش ہے ، اپوزیشن نے فضل الرحمن کے پیچھے لگ

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

کر اپنی سیاسی عاقبت خراب کی جبکہ نواز شرسف اور آصف زرداری کی سیاست میں کوئی گنجائش

نہیں ہے ، اپوزیشن جماعتیں جلسہ جلوس کر سکتی ہیں لیکن دھرنے نہیں دے سکتی ہیں اور ن لیگ

کی سیاست تو ان کے گھر میں قید ہو گئی ہے ۔ پتھراؤ والی پارٹی سے بات چیت والی پارٹی کے ساتھ

چلنے کیلئے تیار نہیں ہے، شہباز شریف نے ہمیشہ میاں نواز شریف کیلئے سہولتیں پیدا کیں ، وفاقی

وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے میں بڑی تبدیلی لا رہے ہیں اور پہلے مرحلے میں کراچی سرکلر

ریلوے کا سنگل ٹریک بھی بنائیں گے ، دوسرے مرحلے میں کے سی آر ٹریک کو ڈبل کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو سہولت کیلئے پنجہ صاحب ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

شیخ رشید احمد

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں