52

لاہور، کار کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

Spread the love

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز ) کار کی ٹکر

لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل رکشے پر سوار 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ رائے ونڈ روڈ پر بھوبتیاں کے قریب پیش آیا، حادثے میں 5 افراد جاں

بحق ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار افراد موٹر سائیکل رکشے پر فیکٹری جا رہے

تھے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت شہزاد، زاہد علی، محمد فاروق،

زریاب اور حسنین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی لاشوں کو جناح

اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کے شہروں میں بارش، 5 افراد جاں بحق،دو زخمی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے دوران 5 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔

پنجاب کے ضلع چکوال میں بارش سے مکان کی چھت گر گئی جس سے چار افراد جاں بحق اور دو

زخمی ہوئے جب کہ بورے والا میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

ظفروال، شکرگڑھ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، کامونکی اور سرگودھا سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش

ہوئی۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور گرد و نواح میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث

وادی نیلم میں بجلی کی فراہمی سمیت انٹرنیٹ اور موبائل سروسز دوسرے روز بھی معطل ہے۔

پلندری شہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی

ہے۔ دریائے گلگت میں بھی پانی کی سطح بلند ہے جب کہ بابوسر ناران سڑک پر سیاحتی اور تجارتی

سرگرمیاں معمول پر آگئی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ اور نوشہرہ میں سیلابی ریلا گزرنے

کے بعد محفوظ مقامات پر منتقل افراد گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

کار کی ٹکر

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں