61

سرکاری ٹی وی کی خاتون میزبان قتل

Spread the love

کوئٹہ(صرف اردو ڈاٹ کام)(پی ٹی وی شاہینہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں فائرنگ

کرکے خاتون ٹی وی میزبان شاہینہ شاہین کو گولی مار دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص

نے شاہینہ شاہین کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس جہانِ

فانی سے رخصت ہو گئیں۔پولیس سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شاہینہ کو ہسپتال لانے والا نامعلوم

امریکا نے ایران کے 11ادارے بلیک لسٹ کر دئیے

شخص اپنی گاڑی ہسپتال میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر تحقیقات

شروع کر دی ہیں۔ہسپتال ذرائع اور پولیس کے مطابق مقتولہ کو دو گولیاں لگیں۔ واضح رہے کہ

شاہینہ شاہین سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن میں مختلف پروگرامز کی میزبانی کے فرائض

سرانجام دیا کرتی تھیں اور ایک بلوچی میگزین ’دزگہار‘ (سہیلی) کی مدیر بھی تھیں۔ شاہینہ

معیاری اور نایاب اردو کتب پڑھنے اور داونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

شاہین مصوری سے بھی دلچسپی رکھتی تھی اور خود بھی فائن آرٹ کی مختلف اصناف میں کام

کرتی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ گھریلو تنازع لگ رہا ہے تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے

تفتیش کی جا رہی ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ اہل خانہ نے پولیس کو اب تک کوئی بیان ریکارڈ کرایا

اور نہ ہی کوئی درخواست دی ہے۔ قتل کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔

پی ٹی وی شاہینہ

اپنا تبصرہ بھیجیں