آج کا دن 66

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج کا دن آپ کے لئے کوئی مبارک خبر لے کر آیا ہے۔ آپ جس کام کی امید لگا کربیٹھے ہیں۔ اس

میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ بس مکمل توکل سے چلیں۔(دن آج برج سیارہ)

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اپنے لئے غلط قدم اٹھا کر خود مشکلات پیدا نہ کریں۔ حالات اس بات کی بالکل اجازت نہیں دیتے۔

آج ہر کام سوچ سمجھ کر کرنا ہے۔ اسی میں بہتری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اللہ پاک کے سپرد کر دیں اپنے سارے معاملات وہ آپ کے حق میں اچھا ہی کرے گا۔ یہ دن نازک

ضرور ہیں، مگر کسی بڑے خطرے کا کوئی امکان نہیں۔

گستاخانہ خاکوں کی مذمت،اقوام متحدہ اس مسئلہ کا تدارک کرے،شاہ محمود قریشی

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ جس بھی مسئلے کا شکار ہیں۔ اس میں اپنی ضد والا پہلو ختم کر دیں۔ مسئلہ بھی ختم ہو جائے گا۔

اور گھر کے اوپر مکمل توجہ دینا آپ کے لئے بے حد لازم ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کسی بھی ایسے کام میں نہیں انا جس کا تعلق عشق و محبت سے ہو۔ آج بار بار وارننگ دی جا رہی

ہے۔ اپنی عزت اور وقار کی حفاظت سب سے ضروری ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں۔ ان دنوں جو مال خانہ کھلا ہواہ ے اس کو صرف جائز بنا کر

فائدہ اٹھائیں، اللہ پاک سے اپنی حفاظت کی دعا بھی کریں۔

معیاری اور نایاب اردو کتب پڑھنے اور داونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

کیوں کسی دوسرے کے معاملے میں آئے ہیں اور پھر پریشان بھی رہتے ہیں۔ اس وقت صرف اپنے

بارے میں سوچیں اور دوسروں کے سامنے خود کو کمزور ظاہر نہ کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

لاکھ کوشش کرنے کے باوجود اگر آپ کو کامیابی نہیں مل رہی ہے تو پھر آپ کو استخارہ کی مدد لینے

کی اشد ضرورت ہے۔ آج کا دن تھوڑا سا نازک ہی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

دل کے معاملات پھر خراب ہو رہے ہیں۔ فوری واپسی کا راستہ اپنائیں۔ اور جلد ہی صرف اپنے

روزگار پر توجہ دیں۔ دینی معاملات میں آپ بہت پیچھے ہیں اب۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

یاحیٰ یا قیوم کا ورد جاری رکھیں اور اپنی زبان میں نرمی لائیں۔ غصہ خود سے دور کریں گے تو اللہ

بھی آپ سے راضی رہے گا۔ اسی وجہ سے خرابیاں چل رہی ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اچھا وقت تیزی سے آپ کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے۔ آپ نے اگر اب بھی اس سے فائدہ نہ اٹھایا تو

پھر شائدبڑا طویل عرصہ انتظار کرنا پڑے۔ اس لئے عقل سے کام لیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اپنوں کے ساتھ بھی آپ ہر معاملے میں محتاط چلیں۔ اس وقت کسی کا بھروسہ کرنا ٹھیک نہیں ہے اور

غصہ تو کرنا ہی نہیں ورنہ کسی بڑے جھگڑے کا خطرہ ہے۔

دن آج برج سیارہ دن آج برج سیارہ

اپنا تبصرہ بھیجیں