قرنطینہ سنٹر علی امین 58

علی امین گنڈا پور کا اظہار تعزیت

Spread the love

اسلام آباد(مہتاب پیرزادہ سے) (علی امین گنڈا پور)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان

گنڈاپور نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ ناصر حسین اور جوانوں کی شہادت

پر اپنے گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے افسران اور

جوان ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کررہے ہیں ۔

معیاری اور نایاب اردو کتب پڑھنے اور داونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

انہوںنے کہاکہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار ایک طرف باڈر اور ایل او سی پر پاکستان کے دُشمنوں

کی اشتعال انگیزی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں تو دوسری جانب ملک کے اندر دہشت گرد عناصر

کی بقاجات کے خاتمے کے لیے بھی برسرپیکار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہید لیفٹیننٹ ناصرحسین ایک

شہید والد کے بیٹے تھے ۔

انہوںنے کہا کہ آج پوری پاکستانی اور کشمیری قوم شہید بیٹے کی اُس عظیم ماں کو سلام پیش کرتی

ہیں جس نے اپنے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنے خاوند اور بیٹے کو کھو دیا ۔علی امین گنڈا پور نے

کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے سیکورٹی اداروں کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش

کرتی ہے جنہوںنے ہر قدم پر اپنے ملک کی حفاظت کے لیے تمام تر قربانیاں پیش کیں۔

امریکا نے ایران کے 11ادارے بلیک لسٹ کر دئیے

انہوںنے کہا کہ صرف یہ ہی نہیںجب ملک کو رونا وائرس ،سیلاب جیسی دیگرآفات کا سامنا کرنا پڑا

تو پاک فوج نے سول اداروں کی بھرپور معاونت کی۔انہوںنے کہا کہ افواج اور سیکورٹی اداروں

کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اورپوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔

انہوںنے کہاکہ وہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو یہ واضح پیغام دینے چاہتے ہیں کہ

پاکستانی قوم اپنے سیکورٹی ادارں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اورایسے عناصر کو

شکست فاش ہو گی۔

علی امین گنڈا پور

اپنا تبصرہ بھیجیں