49

امریکا نے ایران کے 11ادارے بلیک لسٹ کر دئیے

Spread the love

واشنگٹن(صرف اردو آن لائن نیوز ) ایران بلیک لسٹ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے تیل اور پیٹرو کیمیکل شعبوں میں کام

کرنے والے 11 ایرانی اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ ان اداروں پر دہشت گردوں اور انتہا پسندوں

کو فنڈز فراہم کرنے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پومپیو نے اپنے

ٹویٹر اکائونٹ پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ پابندیوں سے 3 ایرانی عہدیدار بھی متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران کو پورے خطے میں دہشت گردی اور تباہی کی مالی معاونت کے

لیے اپنے قدرتی وسائل کا استعمال روکنا چاہیئے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ٹویٹر

اکائونٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ ان کا ملک 20 ستمبر تک ایران پر عائد تمام سابقہ پابندیوں کو بحال

کرنے والا ہے۔پومپیو نے توقع کی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ایران پر اسلحہ

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

کی پابندی میں توسیع کی واشنگٹن کی کوشش کو مسترد کرنے کے بعد امریکا ایک ایسا طریقہ کار

نافذ کرے گا جو جلد ہی ایران پر تمام امریکی پابندیاں عائد کرنے کی اجازت دے گا۔ادھر امریکی

وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن نے کہا کہ ایران خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے پیٹرو کیمیکل

کمپنیوں کی آمدنی کا استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے ایران کو پیٹرو کیمیکل فروخت کرنے اور

بھیجنے والی متعدد کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔ ان میں 3 شخصیات اور 11 ادارے

شامل ہیں۔نئی امریکی پابندیوں میں ایسے اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو ایران کے ساتھ توانائی کے

شعبے میں معاملات طے کرتی ہیں اور ایرانی تیل کی مصنوعات کی نقل و حمل اور فروخت میں

معاون ہیں۔نئی پابندیوں کی فہرست میں چینی شہریوں اور ایک ایرانی کے علاوہ ہانگ کانگ میں مقیم

6 اور ایران میں مقیم 2 ادارے شامل ہیں۔ امریکی حکومت کا کہنا تھا کہ ایران عراق میں شیعہ

ملیشیائوں کی حمایت اور ان کی مدد کرتا ہے۔ یمن میں حوثی ملیشیا کو فنڈز اور اسلحہ فراہم کر رہا

ہے۔ لبنانی حزب اللہ جسے امریکا دہشت گرد قرار دے چکا ہے کی بھی مالی اور فوجی مدد کر رہا

ہے۔

ایران بلیک لسٹ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں