43

سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، لیفٹیننٹ سمیت تین جوان شہید

Spread the love

راولپنڈی(صرف اردو آن لائن نیوز ) سیکیورٹی فورسز کی گاڑی

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگ کے حملے لیفٹیننٹ سمیت تین اہلکار شہید

جبکہ چار زخمی ہوگئے ۔آئی ایس آر کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے دیسی ساختہ بارودی

سرنگ نصب کررکھی تھی جس سے شمالی وزیر ستان میں شاگا ۔نشپا روڈ پر گھریو م سیکٹر میں

سڑک تعمیر کرنیوالی ٹیم کی حفاظت پر مامور سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی ٹکراگئی جس کے نتیجے

میں لیفٹیننٹ ناصرحسین عمر 23سال ساکن مظفر آباد ،نائیک محمدعمران عمر 33سال ساکن فیصل

آباد اور سپاہی عثمان اختر عمر 30سال ساکن راولپنڈی جام شہادت نوش کرگئے جبکہ 4 اہلکار زخمی

ہوگئے ۔ آئی ایس پی آ ر کے مطابق سیکورٹی فورسزنے جائے حاد ثہ کوگھیر ے میں لے لیا ۔علاقے

میں سرچ آپریشن جاری ہے۔شہیدلیفٹیننٹ ناصر حسین شہید ایک ہونہار کیڈٹ تھے ۔ لیفٹیننٹ ناصر

حسین شہید نے پی ایم اے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔بہترین کارکردگی پر لیفٹیننٹ

ناصر حسین شہید کو تربیت مکمل کرنے کیلئے رائل ملٹری اکیڈیمی ڈنٹرون آسٹریلیا بھیجا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کی گاڑی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں