امریکہ نے چین کوجنگ کی دھمکی دے دی 41

ٹرمپ نے امریکی شہروں کا فنڈ بند کرنے کا حکم دیدیا

Spread the love

واشنگٹن(صرف اردو آن لائن نیوز) امریکی شہروں کا فنڈ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ تحقیقات کرے کہ ڈیمو کریٹک

پارٹی کے کنٹرول میں کون کون سے ایسے شہر ہیں جن کے حکام انتشار پسندی کی حوصلہ افزائی

کرتے ہیں۔ ’’نیو یارک پوسٹ‘‘ کی اطلاع کے مطابق ایسے تمام شہروں کا وفاقی فنڈ بند کر دیا جائے

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

گا کیونکہ صدر ٹرمپ یہ سمجھتے ہیں کہ ایسے شہروں کو شہریوں کے ٹیکس ڈالر استعمال کرنے کا

اخلاقی حق نہیں پہنچتا۔ نیو یارک سٹی، واشنگٹن ڈی سی، سیاٹل اور پورٹ لینڈ وہ پہلے چار شہر ہیں

جن کے بارے میں وفاقی ایجنسیوں سے رپورٹ طلب کی گئی ہے جو وہ وائٹ ہائوس کے بجٹ آفس

کو فراہم کریں گی۔ صدر ٹرمپ نے پانچ صفحوں کا ایک میمو جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی

ہے کہ ان چار شہروں کا فنڈ بند ہونے کی صورت میں اس کے استعمال کا متبادل طریقہ تجویز کیا

جائے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ وفاقی فنڈ غیر ضروری طور پر

ضائع نہ ہوں اور نہ ہی وہ حکومت کے اس وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے استعمال کریں کہ

ہر شہری کی جان مال کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

امریکی شہروں کا فنڈ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں