54

سپریم کورٹ کادریائوں اور نہروں کے اطراف شجرکاری کرنے کا حکم

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز ) سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فوری طور پر دریائوں اور نہروں کے اطراف

شجرکاری کا حکم دیتے ہوئے نئی گاج ڈیم کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی تفصیلات کے

مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے نئی گاج ڈیم تعمیر

کیس کی سماعت کی چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ دریاں کیساتھ کچے کی زمین پر کاشت

کاری نہیں ہو سکتی دریائوں اورنہروں کے اطراف پودے نہیں درخت لگائیں کم ازکم 6فٹ پردرخت

لگا کر اس کو محفوظ بنائیں جسٹس گلزار کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پانی کی قلت ہوسکتی

ہے دریائوں اور نہروں کیساتھ درخت لگانے کی کوئی اسکیم نہیں ہے؟ درخت لگانے کاسلسلہ ختم ہو

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

گیا ہے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا حکومت نے بلین ٹری سونامی کامنصوبہ شروع کیا، جس پر

چیف جسٹس نے کہا یہاں دریائوںاور نہروں کے اطراف جنگلات کی بات ہو رہی ہے شیشم کے درخت

پنجاب میں ختم ہو گئے چیف جسٹس نے استفسار کیا نئی گاج ڈیم کی تعمیر کا کیا بنا جس پر جوائنٹ

سیکرٹری پانی بجلی نے بتایا کہ نئی گاج ڈیم کے پی سی ون کی ایکنک نے تاحال منظوری نہیں دی

عدالت کا کہنا تھا کہ نئی گاج ڈیم پانی کو محفوظ بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے وفاق اور سندھ نئی گاج

ڈیم کی تعمیر پر رضامند ہیں سپریم کورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فوری طور پر دریائوں

اور نہروں کے اطراف شجرکاری کا حکم دیتے ہوئے شجرکاری پرتمام حکومتوں سے ایک ماہ میں

پیش رفت رپورٹ طلب کرلی عدالت نے دریاوں کے اطراف کچے کی زمین پر کاشت کاری سے بھی

روک دیا جبکہ وفاق اور سندھ سے نئی گاج ڈیم کی تعمیر کی ٹائم لائن طلب کرتے ہوئے نئی گاج ڈیم

کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں