33

افغانستان، 200طالبان کو رہاکر دیا گیا

Spread the love

کابل(صرف اردو آن لائن نیوز) 200طالبان کو رہا

افغان حکومت نے لویہ جرگہ کی منظوری کے بعد خطرناک مقدمات میں اسیر مزید200 طالبان

جنگجوئوں کو رہا کردیا جس کے جواب میں طالبان نے بھی اسپیشل فورس کے 6 مغوی اہلکاروں کو

آزاد کردیا عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کی ہدایت پر سنگین مقدمات کا

سامنا کرنے والے 400 طالبان جنگجوئوں میں سے مزید200 کو رہا کردیا گیا قبل ازیں 80 سے زائد

قیدیوں کے ایک گروپ کو پہلے ہی رہا کیا جاچکا ہے ان 200 جنگجووں کو کابل کی مرکزی جیل

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

سے رہا کردیا گیا جس کے بدلے میں طالبان نے افغان اسپیشل فورس کے 6 مغوی اہلکاروں کو آزاد

کردیا تاہم ان اہلکاروں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں کابل حکومت کی اہم شخصیت نے نام ظاہر نہ

کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو فوری طور پر مکمل کرنا چاہتے

ہیں تاکہ جلد از جلد انٹرا افغان ٹاک کا آغاز کیا جا سکے رواں برس29 فروری کو افغان طالبان اور

امریکا کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے تحت کابل حکومت کو 5 ہزار طالبان اسیروں کو

رہا کرنا تھا جن میں سے 4 ہزار 600 کو رہا کردیا گیا تھا کابل حکومت نے باقی ماندہ 400 قیدیوں

کی رہائی سنگین مقدمات میں ملوث ہونے کی وجہ سے لویہ جرگہ کی منظوری سے مشروط کی تھی

جو گزشتہ ماہ کے گرینڈ اجلاس میں منظور کرلی گئی تھی۔

200طالبان کو رہا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں