41

گندم کی بڑی کھیپ پہنچ گئی،قیمتوں اور فراہمی کی نگرانی خود کرونگا ،عمران خان

Spread the love

نگرانی خود کرونگا

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گندم کی بڑی کھیپ پہنچ

گئی جبکہ چینی بھی درآمد کی جا رہی ہے، عوام کو گندم ، چینی کی فراہمی اور قیمتوں کو خود

مانیٹر کروں گا۔ گندم اور چینی کی ملک میں سپلائی پاکستان ریلویز کے ذریعے کی جائے۔وزیراعظم

عمران خان نے یہ بات وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی وزیراعظم عمران خان

کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کراچی کی صورتحال اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا

کہنا تھا کہ میں کراچی جا رہا ہوں، وہاں حالات کا خود جائزہ لوں گا۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ

اورسیوریج سمیت تمام مسائل کو حل کریں گے۔ مجھے کراچی کے شہریوں کی مشکلات کا ادراک

ہے۔ وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل مہیا کرے گی۔اجلاس میں کابینہ

کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعیناتیوں، مارگلہ روڈ پر قائم تجاوزات اور ملک کے بڑے

ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ نیپرا اور سٹیٹ آف

انڈسٹری کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی جبکہ بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

منظوری دی گئی۔شرکا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے پر وزیراعظم کے فیصلہ کی

تعریف کی جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔اجلاس کے بعد کابینہ کے

فیصلوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم

جمعہ کے روز کراچی جائیں گے،کراچی کے عوام مشکل سے گزر رہے ہیں،صوبائی حکومت

کراچی کے مسائل حل نہیں کرنا چاہتی،کراچی کے مسائل کے حل کیلئے بڑا پلان لارہے ہیں،

نگرانی خود کرونگا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں