35

نوازشریف کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے والوں پر ڈاکٹر طاہر شمسی برہم

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز ) ڈاکٹر طاہر شمسی برہم

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے علاج کے لیے قائم میڈیکل کمیٹی کے رکن ڈاکٹر طاہر شمسی

نے نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ڈاکٹر طاہر

شمسی نے کہا ہے کہ کچھ ماہرین پان کے کھوکھے پر کھڑے ہوکر ٹیسٹ میچ کی باریکیاں بیان کر

رہے ہوتے ہیں، جبکہ انہوں نے نہ تو کبھی گیند کروائی ہوتی ہے، نہ بلا پکڑا ہوتا ہے، یہی حال شام

کو ٹی وی ٹاک شوز پر گفتگو کرنے والے میزبانوں اور مہمانوں کا ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا کہ

پوٹاشیم ای ڈی ٹی اے، پلیٹ لیٹس کی مقدار کو جانچنے کیلئے استعمال ہوتاہے، ای ڈی ٹی اے خون

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کو جمنے سے روکنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، خون کا نمونہ ایک ٹیوب میں لیا جاتا ہے، پاکستان

میں تمام مستند لیبارٹریوں میں یہ ٹیوب استعمال کی جاتی ہیں اور یہ ٹیوب ملکی سطح پر مقامی

لیبارٹریز نہیں بناتیں، ٹیوب کے اندر ای ڈی ٹی اے نامی کیمیکل داخل کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ

بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک اعشاریہ آٹھ فیصد ای ڈی ٹی اے استعمال کیا جاتا ہے۔ پلیٹ لیٹس

کی شدید کمی سے دانتوں اور مسوڑھوں سے خون بہنا شروع ہوتا ہے، ٹانگوں پر سرخ دھبے ہوں تو

پلیٹ لیٹس کی کمی کی رپورٹ درست تسلیم کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی برہم

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں