51

سویڈن ، قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی ناپاک حرکت کرنیوالے3شدت پسند گرفتار

Spread the love

مالمو(صرف اردو آن لائن نیوز) سویڈن قرآن مجید

یورپی ملک سویڈن میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کی جانب سے قرآن پاک کے صفحات کو نذر آتش

کرنے پر 3 ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، ملک بھر میں احتجاج شدت اختیار کرگیا ۔عالمی خبر

رساں ادارے کے مطابق سویڈن کے شہر مالمو میں دائیں بازو کے ایک گروپ کے ارکان کی جانب سے

مقدس کتاب قرآن کو نذر آتش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ڈنمارک کے متعصب سیاست دان

راسمس پلودن کو بھی شرکت کرنا تھی۔پولیس نے راسمس پلودن کو قرآن نذر آتش کرنے کے اجتماع میں

شرکت سے روک دیا اور ان کے ملک میں داخلے پر دو سال تک پابندی عائد کرکے واپس سرحد کی

جانب بھیج دیا تھا۔راسمس پلودن کو روکنے کے باوجود ان کے حامیوں نے کسی دوسری جگہ مسلم

مخالف اجتماع کیا جس کے دوران قرآن پاک کو نذرِ آتش کیا گیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کردی گئی جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوگئے اور مسلم کمیونٹی میں غم و غصے کی لہر

دوڑ گئی۔مسلمانوں کی کثیر تعداد نے سویڈن کی سڑکوں پر احتجاج کیا جس کے دوران پولیس کی جانب

سے تشدد کا راستہ اختیار کرنے پر احتجاج پر تشدد ہوگیا اور مشتعل ہجوم نے درجنوں تنصیبات کو نذر

آتش کردیا۔ پتھرائوسے پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اور 9مظاہرین کو حراست میں بھی لیا گیا۔

سویڈن قرآن مجید

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں