30

لاہور میں دو مقامات پر چھتیں گرنے سے 4افراد جاں بحق ،2خواتین زخمی

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) لاہورچھتیں گرنے سے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو مقامات پر چھتیں گرنے سے 4افراد جاںبحق جبکہ 2خواتین زخمی

ہوگئیں ، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اورزخمیوں کوملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ،

وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چھتیں گرنے سے چار افراد کی ہلاکت اور دو خواتین کے

زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے افضال

کالونی بند روڈ پر پر واقع گڈز ٹرانسپورٹ کے گودام کی بوسیدہ چھت گرگئی ۔ اطلاع ملنے پر اہل

علاقہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوںنے فوری امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ۔

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

ریسکیو ٹیموں نے ملبے کے نیچے سے چار لاشیں نکال کر مردہ خانے منتقل کردیں ۔ تین لاشوں کی

شناخت 24سالہ عظمت، 26سالہ آصف اور 40سالہ خلیل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک لاش کی

شناخت نہیں ہو سکی ۔ کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی

کارروائیوں کی نگرانی کی ۔ ڈھولنوال راہبر اڈا کے قریب گھر کی چھت گرنے سے دو خواتین ملبے

تلے دب کر زخمی ہو گئیں جنہیں ریسکیو ٹیموں نے ملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر

دیا ہے۔وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چھتیں گرنے کے واقعات میں چار افراد کی ہلاکت

اور د و خواتین کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق

افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔

لاہورچھتیں گرنے سے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں