60

جوبائیڈن صدر بن گئے تو امریکہ ختم ہو جائے گا ، مائیک پنس

Spread the love

واشنگٹن(صرف اردو آن لائن نیوز) جوبائیڈن صدر بن گئے

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ اگر ڈیمو کریٹک امیدوار جو بیڈن صدر منتخب ہو گئے

تو اس سے امریکہ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ میری لینڈ ریاست کے شہر بالٹی مور میں ری پبلکن پارٹی

کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سابق نائب صدر اور اس وقت ڈیمو کریٹک پارٹی

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

کے صدارتی امیدوار جو بیڈن پر یہ سخت ترین تبصرہ کیا۔ انہوں نے امریکی ووٹروں پر زور دیا کہ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب کریں کیونکہ یہ ملک میں امن و امان کے قیام اور معیشت

کے استحکام کے لئے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کہا کہ جو بائیڈن امریکہ کو سوشلزم اور

گراوٹ کی طرف لے جائیں گے۔ نائب صدر مائیک پنس کا بالٹی مور کے اجتماع سے خطاب ری

پبلکن پارٹی قومی کنونشن کے تیسرے روز 130سے زائد شرکاء آن لائن سن رہے تھے۔ انہوں نے

کہا کہ بائیڈن کے انتخاب کی صورت میں امریکہ محفوظ نہیں رہے گا۔ کیونکہ وہ پولیس بجٹ میں

کمی اور نسل پرستی کو فروغ دینے کی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے امریکی عوام کویقین دلایاکہ وہ

اور صدر ٹرمپ اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ پولیس کا بجٹ کسی صورت کم نہ ہو تاکہ وہ عوام کو

بہتر طور سے تحفظ فراہم کر سکے۔

جوبائیڈن صدر بن گئے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں