78

پنجاب ،6شہروں کے مختلف علاقوں میں مائیکروسمارٹ لاک ڈائون نافذ

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) مائیکروسمارٹ لاک ڈائون

پنجاب کے6شہروں کے مختلف علاقوں میں مائیکروسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا جبکہ سیکرٹری

صحت کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون کا مقصد آمدورفت کو محدود

کرنا ہے۔پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کیلئے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

مائیکروسمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا، لاہور ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، گجرات ، اٹک اور سیالکوٹ

میں چھوٹے علاقوں کو 14 دن کے لئے سیل کیا گیا ہے۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ مائیکروسمارٹ

لاک ڈائون نافذ کرنے والے علاقوں میں کلفٹن ٹائون،واحدروڈ،نشاط کالونی ، راوی پل سعید پارک،

ابوبکرمعصوم شاہ،منگل اسٹریٹ،لاہوری گیٹ شامل ہیں۔لاہور میں پی آئی اے سوسائٹی،جوہر ٹائون

کے گھر میں مائیکروسمارٹ لاک ڈائون کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ میں قدرت آباد،گلی شاہ سلیمان،

چوہدری نصیر والی فرید ٹان ، گوجرانوالہ کامحلہ علی پارک گلی نمبر ایک، فرید ٹان کاعلاقہ شامل

ہیں۔راولپنڈی میں محمدآباد،آرڈی اے کالونی لیاقت باغ کا علاقہ ، راولپنڈی میں نواب آباد،جمیل

آباداورواہ کینٹ کا علاقے میں بھی مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون لگایا گیا۔کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا

کہ گجرات میں چک چیچیاں دتول،محلہ حیات نبی کاعلاقہ ، گجرات میں چک بزرول،چک کوٹلی

باچر، محلہ چہ تکیہ ڈنگا کاعلاقہ ، اٹک میں پو چسیان حضرواوردارسلام کالونی کو بھی بند کیا گیا۔

سیالکوٹ میں لطیف آباد،کوٹلی لوہاراں،محلہ موتی مسجد کے علاقے ، ماڈل ٹان، چیٹھی شیخاں میں

مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا، لاک ڈان کا مقصد آمدورفت کو محدود کرنا

ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں