63

سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر پھر امریکہ میں ہنگامے پھوٹ پڑے

Spread the love

وسکونسس(صرف اردو آن لائن نیوز ) سیاہ فام شخص کی ہلاکت

امریکی ریاست وسکونسن کے شہر کینوشا میں سیاہ فام شخص کی پولیس کی فائرنگ سے ہلاکت کے

بعد پرتشدد مظاہروں میں ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ہلاکت کے

تیسرے روز بھی پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوچکی ہے۔سوشل میڈیا پر ہونے والی وائرل میں

دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ پر لوگ چیخ رہے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

گیس اور ربڑ کی گولیوں کی فائرنگ کی گئی۔ہجوم نے رائفل لے کر سڑک پر بھاگتے والے ایک

شخص کا تعاقب کیا، انہیں یقین تھا اس نے کسی اور شخص کو گولی ماری تھی۔مظاہرین میں سے

ایک شخص نے چھلانگ لگا کر اسلحہ بردار شخص نیچے گر ا دیا اور مظاہرین نے اس کی بندوق

چھین لی۔مذکورہ شخص کو قریب سے گولی مار دی گئی۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ دو دیگر افراد زخمی

ہوئے اور راہگیروں نے ان کی مدد کی۔خیال رہے کہ کینوشا اتوار کے روز سے احتجاج کی زد میں

ہے جب پولیس نے جیکب بلیک کو پیچھے سے گولی مار دی تھی۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں