68

بینکوں کو مانیٹر کر رہے ہیں، زرعی قرضوں کا حصول آسان بنائیں گے، رضا باقر

Spread the love

اسلام آباد( صرف اردو آن لائن نیوز) قرضوں کا حصول آسان

گورنرسٹیٹ بنک رضا باقر نے کہا ہے کہ زرعی قرضوں کا حصول آسان بنائیں گے، زرعی شعبے

کے قرضوں پر بینکوں کو مانیٹر کر رہے ہیں، مالی سال2019-20 میں 1.3کھرب کے قرضے

دیئے گئے ،37لاکھ چھوٹے کسانوں کو قرضے دیئے گئے جبکہ کسانوں کے 56ارب کے قرضے

ری شیڈول بھی کئے گئے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی برائے

زراعت کا اہم اجلاس ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی

۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ زرعی قرضوں کا حجم بڑھے گا تو زرعی شرح نمو بڑھے گی، ہم

زراعت میں اصلاحات لا کر معاشی انقلاب لا سکتے ہیں۔کسان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی

ہے۔ گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر نے بتایا کہ 2005میں زرعی قرضوں کا حجم 109ارب روپے تھا۔

گزشتہ مالی سال زرعی قرضوں کا حجم 1225ارب روپے ہے۔گزشتہ مالی سال 28لاکھ چھوٹے

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

کاشت کاروں کو زرعی قرض دیا گیا۔کرونا کی وجہ سے لینڈ کا کمپیوٹرائز ریکارڈ ضروری ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ زمینوں کا ریکارڈ بہتر ہوگیا تو زرعی قرض دینا آسان ہوجائے گا۔ 2019-

20میں 1.2ٹریلین روپے کا زرعی قرضہ دیا گیا اور 91فیصد چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی قرضے

دیے گئے ۔

قرضوں کا حصول آسان

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں