65

اپوزیشن فٹیف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہی ہے،عمران خان

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز ) فٹیف کی گرے لسٹ

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں احتساب کا عمل سخت ہو گیا، اپوزیشن فنانشل ایکشن

ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے باہر نکلنے کی کوششوں کو سبوتاڑ کر رہی ہے۔

یہ رہتے تو ملکی معیشت کو تباہ کر کے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروا دیتے۔سماجی رابطے

کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ

میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلقہ دو بل مسترد کر دیئے گئے۔ ان بلوں

میں اینٹی منی لانڈرنگ اور اسلام آباد وقف املاک بل شامل تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے میں

کہہ رہا ہوں اپوزیشن رہنماؤں کے مفادات ملکی مفادات سے متصادم ہیں ہیں، احتساب کا عمل سخت

ہوگیا ہے۔ اب ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلنے کی کوششوں کو سبوتاڑ کیا جا رہا ہے،

اپوزیشن رہنما پارلیمنٹ کو کام کرنے سے روکنے کی کوشش کر کے اپنے کرپشن کے پیسے کو

بچانے کے لئے سرگرم ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مؤثر کووڈ 19 حکمت عملی عالمی

سطح پر کامیابی کی ایک پہچان بن چکی ہے، اپوزیشن نے پہلے کووڈ پالیسی کی کمزور کرنے کی

کوشش کی۔ اب ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلنے کی کوششوں کو سبوتاڑ کیا جا رہا

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اپوزیشن اپنی لوٹ مار کو بچانے کے لئے جمہوریت

کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتی ہے، اپوزیشن نے این آر او حاصل کرنے کے لئے نیب کو بدنام

اور حکومت کو بلیک میل کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن این آر او حاصل کرنے کے لیے حکومت کو

مسلسل دھمکا رہی ہے۔ یہاں واضح کرنا چاہتا ہوں کچھ بھی ہو جائے، این آر او نہیں ملے گا، این آر

او دینا قوم کے اعتماد کے ساتھ غداری ہوگی۔با عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی دولت لوٹنے

والوں کو جوابدہ ٹھہرانے کا مینڈیٹ لیا ہے، سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے دو این آر اوز

دیے جس سے ہمارا قرض چار گنا بڑھا اور معیشت تباہ ہوئی، ملک مزید کسی این آر او کا متحمل

نہیں ہو سکتا۔وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اب ملک کو گرے لسٹ سے نہیں نکلنے دے رہے،

اپوزیشن معیشت تباہ کرکے ملک میں غربت بڑھانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن نے پاکستان کو بلیک لسٹ کی

طرف دھکیل دیا ہے۔

فٹیف کی گرے لسٹ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں