آج کا دن 52

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

حمل
آپ کی زندگی میں ایک بار پھر خوشگوار تبدیلیوں کا عمل شروع ہو چکا ہے اور یہ تبدیلی اندازہ ہے کہ ہر سطح پر ہو کر رہے گی۔ اس کے لئے خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں اور پچھلا جو وقت تھا آپ نے بڑی مشکل میں گزارا تھا۔ اب اس کے ازالے کا وقت بھی ہے۔ یہ ہفتہ اللہ نے چاہا تو بڑا اچھا اور اہم خبریں لے کر آ رہا ہے۔ خود کو محنت کے لئے تیار کریں۔
ثور
آپ جس بھی معاملات کا شکارہیں اندازے سے زیادہ تیزی سے اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ صرف اللہ پاک پر توکل رکھ کر قدم اٹھائیں، حالات مکمل طور پر کنٹرول میں رہیں گے جو لوگ روزگار کے حصول کی وجہ سے پریشان تھے۔ ان کے لئے ان شاء اللہ اب اچھا سلسلہ بن جائے گا مگر اپنے دل کے معاملات ابھی قابو میں رکھنا ضروری ہیں۔
جوزہ
کسی کی وجہ سے خود کو مشکل میں نہ ڈالیں۔ اِدھر اُدھر کیا ہو رہا ہے آپ کو اس سے کوئی غرض نہیں ہونی چاہیے۔ صرف اپنے معاملات دیکھیں آپ نے اللہ کے حضور بھی اپنی فیملی کے بارے میں سوال جواب دیتے ہیں، دوسروں کے نہیں۔ اس وقت جو آفر ملے اس کو فوراً قبول نہ کریں اور مکمل عقل مندی سے کام لیتے ہوئے تمام حالات کا جائزہ لے کر قدم اٹھائیں۔
سرطان
آپ کی جو مشکلات ہیں۔ آپ کی دعا کی وجہ سے ہی وہ کم ہوں گی۔ اللہ کے سامنے دست سوال کریں۔ سچے دل سے توبہ کرکے اپنے تمام گناہوں کی معافی مانگ کر پھر سیدے راستے پر چلتے ہوئے اپنے مقاصد کی جانب بڑھیں، کامیابی قدم چومے گی جو لوگ مالی طور پر کمزور ہیں وہ اب ان شاء اللہ تیزی سے بہتری کی جانب بڑھیں گے۔ بلاک رقم واپس ملے گی۔
اسد
اس وقت آپ کو اپنے معاملات ٹھیک کرنے کے لئے مال کی سخت ضرورت ہے۔ اور کسی بھی جگہ سے اس کا بندوبست نہیں ہو رہا۔ لیکن امید ہے اللہ سے کہ وہ آپ کو ان پریشانیوں سے نکال کر آپ کے لئے غیر متوقع سلسلہ ضرور پیدا فرما دیں گے۔توکل اختیار کریں اور اپنی نیت صاف رکھیں جو لوگ بیمار تھے وہ بھی جلد شفایاب ہو سکیں گے، ان شاء اللہ
سنبلہ
اپنی کمزور پوزیشن کو درست کرنے کی کوشش کریں اور چند دنوں تک اپنی زبان کو مکمل قابو میں رکھیں۔جہاں غلطی ہوئی ہے وہاں معافی مانگ لینے میں عزت کم نہیں ہوتی۔ مگر رشتے ضرور ٹوٹنے سے بچ جائیں گے۔ ان دنوں مالی حالات ان شاء اللہ بہتری کی جانب جا رہے ہیں اور روز بروز فائدہ ہی ہوگا۔ بس آپ کو محنت کی ضرورت ہے ۔
میزان
آپ کو جس طرف سے پریشانی آ رہی ہے۔ وہ اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک آپ اپنے معاملات ٹھیک نہیں کرتے اور بے شمار حقوق العباد کے سلسلے ہیں جو آپ نے خود ٹھیک کرنے ہیں۔ اس وقت ان کے ساتھ ناراضی دور کرکے معافی مانگیں اور ان کے حق میں دعا کریں،اس عمل سے آپ کے لئے ہر معاملے میں آسانیاں پیدا ہو جائیں گی۔

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان


عقرب
آپ انجانی سی کسی بندش کا شکار ہیں اس سے نکلنے کے لئے آپ سورئہ بقرہ 41دن تک روزانہ ضرور پڑھیں یا گھر میں کسی کی ڈیوٹی لگا دیں۔ ان شاء اللہ اس عمل سے آپ کو بڑا فائدہ ملے گا، رکاوٹیں بندش و دیگر اثرات سے جہاں نجات ملے گی وہاں آنے والے دنوں میں آپ بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے، باوضو رہا کریں۔
قوس
یاحی یا قیوم اور تیسرے کلمے کا ورد آپ دن میں 500بار ضرور کیا کریں۔ اس طرح جس رجعت کا شکار معلوم ہوتے ہیں، اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے، جو لوگ اپنا کام شروع کرنا چاہتے ہیں یا نوکری بدلنا چاہتے ہیں۔ وہ ابھی انتظار کریں۔ جلد بازی سے نقصان کا اندیشہ ہے جو بات خود آپ کے سامنے آ جائے، وہی آپ کے حق میں ہے۔
جدی
اس وقت آپ کسی بھی کام میں ہاتھ ڈالیں تو بڑی مضبوطی کے ساتھ ڈالیں آپ کی گرفت جہاں کمزور ہوئی وہاں معاملات الٹے ہو جائیں گے اور اپنے ہو یا غیر جہاں سے بھی مخالفت کا سلسلہ جاری ہے، اس کو درگزر کر دیں۔ اس طرح آپ کو جو فائدہ ہو گا خود ہی معلوم ہو جائے گا۔ یہ ہفتہ مالی لحاظ سے اچھا رہے گا اور روحانی حوالے سے بھی۔
دلو
کسی بھی دوسرے کے معاملے میں نہیں آنا۔ اس بات کو یاد رکھیں۔ ورنہ آپ خود مشکل میں آ جائیں گے۔ یہ ہفتہ روزگار کی طرف توجہ دینے اور اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دے رہا ہے اور آپ کے لئے رقم کا حصول بھی ان شاء اللہ آسان کر دے گا۔ اس وقت اولاد کے حوالے سے جو فیصلہ کرنا ہے، کرلیں مناسب وقت ہے، مسئلہ حل ہو جائے گا۔
حوت
ایک اہم مسئلے سے نجات ملے گی۔ آپ جس بھی بات کو لے کر پریشان تھے۔ وہ تو آج ہی ختم ہو جائے گی اور گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی بھی کم ہو سکے گی۔ رشتے وغیرہ کے انتظار میں بیٹھے ہوئے بھی جلد خوشخبری سن سکیں گے اور جو لوگ بے روزگار ہیں یا کاروباری حوالے سے پریشان ہیں، وہ اب ان معاملات میں بڑی شاندار بہتری حاصل کرسکیں گے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آج کا دن

آج کا دن

اپنا تبصرہ بھیجیں