49

نواز شر یف کو واپس لانا شہباز شریف کی ذمہ داری ہے،حکومت

Spread the love

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) شہباز شریف کی ذمہ داری

وزیراعظم عمران خان کے مشیر خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم

اور مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شر یف کو واپس لانا صدر مسلم لیگ (ن) اور قومی اسمبلی میں

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ذمہ داری ہے کیونکہ وہ ان کے ضمانتی ہیں۔لاہور میں صوبائی وزیر

اطلاعات فیاض الحسن چوہا ن اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل

کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا تھا حالیہ عرصے کے دوران

نوازشریف لندن کی سڑکوں پرچہل قدمی کررہے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے العزیزیہ کیس میں

8 ہفتے کی ضمانت ہوئی تھی، نوازشریف کو 4 ہفتے کیلئے علاج کرانے کی اجازت دی گئی تھی

اور شہباز شریف نے ان کی ضمانت دی تھی۔مشیر داخلہ اور احتساب کا مزید کہنا تھا نوازشریف کے

ضمانتی شہبازشریف سے بھی پوچھیں گے، وہ اب ذمہ داری کا ثبوت دیں، تصاویرمیں توماشااللہ ان

کی بڑی اچھی صحت ہے۔ نوازشریف لندن میں گھوم رہے ہیں یہ مذاق برداشت نہیں کیا جائے گا،

سابق وزیراعظم خود لندن سے نہیں آئینگے، ان کوواپس لانے کیلئے تمام قانونی طر یقہ

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

کاراختیارکیے جائیں گے۔ نوازشریف کوکرپشن کے دوکیسزمیں سزا ہوچکی ہے۔ اسلام آباد ہائی

کورٹ نے بھی یہی کہا ضمانت ختم ہوچکی سٹیٹس مفرورکا ہے، 6نومبر2019ء کو شہباز شریف نے

عدالت کوانڈرٹیکنگ دی علاج کے بعد نوازشریف واپس آئیں گے۔ دو مارچ 2020ء کوبرطانوی

حکومت کو خط لکھا گیا، عدالتی فیصلے کی کاپی ساتھ لگا کربرطانوی حکومت کوخط لکھا گیا۔ان کا

کہنا تھا سابق وزیراعظم لندن میں علاج کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ میڈیکل بورڈ نے لندن میں

علاج کی رپورٹس مانگی، لندن میں انہیں ایک ٹیکہ بھی نہیں لگا۔ عدالت اورحکومت پنجاب کو نواز

شریف کی کوئی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔ چارہفتوں کیلئے علاج کرانے کی اجازت دی گئی تھی۔

اپوزیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے مشیر داخلہ کا کہنا تھا اپوزیشن کا انتہائی نان سیریس رویہ ہے۔

اپوزیشن لیڈروں کے ذاتی کیسزسے ہٹ کرملکی مفاد میں فیصلہ کرے۔ جتنا مرضی این آراوپلس،پلس

مانگتے رہیں وزیراعظم عمران خان نے نہیں دینا، آپ جتنا مرضی شورمچالیں قانون توہم نے پاس

کرانا ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

شہباز شریف کی ذمہ داری

اپنا تبصرہ بھیجیں