شیخ رشید 69

نوازشریف کو واپس لانا آسان کام نہیں، شیخ رشید

Spread the love

لاہور(صرف اردو ڈاٹ کام) (نواز شریف شیخ رشید)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے اسحاق ڈار اور سلمان شہباز کو واپس نہیں لاسکے تو نوازشریف کو واپس لانا آسان نہیں ہے، مردہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، اے پی سی ان کے گلے پڑے گی۔ عمران خان اپنی 5 سالہ مدت پوری کریگا وہ نوازشریف کو باہر جانے اجازت دینے پر پچھتا رہا ہے۔

ایک سال کے بعد مریم نواز کو جو سگنل ملا ہے وہ شہباز شریف کو ٹھا کرکے لگا ہے ، ریلوے میں صرف اسی کو تنخواہ ملے گی جو کام کرتے ہیں۔ ہفتہ کو ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شالیمارٹرین کے کرائے میں 25 اگست تک 10فیصد کمی کردیں گیا۔مزدوروں کو تنخواہ مل رہی ہے، ریلوے میں صرف اسی کو تنخواہ ملے گی جو کام کرتے ہیں۔

غالب کی ببلیو گرافی: مرتب محمد انصاراللہ

میرے دور میں ری اسٹرکچرنگ کے دوران ریلوے سے کسی کو نہیں نکالا جا رہا۔حالانکہ بائیومیٹرک لگانے لگے تو انہوں نے لگنے نہیں دیا۔البتہ پنشن میں تاخیر ہورہی ہے کہ اس کیلئے کام کررہے ہیں، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے جا رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ وہ کہتے ہیں میرا تو سیاسی خانہ برباد ہے ، پھر کسی اور کی سندھ میں کیوں حکومت ہے، اس لیے عمران خان پانچ سال پورے گا۔

مولانا فضل الرحمان چاہتے ہیں کہ کسی کی بھی حکومت نہ رہے،مولانا فضل الرحمان جو چاہتے ہیں وہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے نہیں ملے گا۔فضل الرحمان مولوی لا سکتا ہے لیکن مولوی لانے والوں کو بھی پتا چل گیا ہے ان سے کچھ نہیں ملے گا۔اے پی سی ان کے اپنے گلے پڑ سکتی ہے۔مولانا فضل الرحمان اے پی سی کا تحریری اعلامیہ چاہتے ہیں، شہبازشریف تقریر کرسکتے ہیں لیکن تحریر ی معاہدے کی طرف نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مردہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ان کا انجن دھواں مار رہا ہے رنگ پسٹن بیٹھ چکے ہیں ان کے پلگوں میں کچرا ہے اگر باہر نکلے گی تو اور تھک جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک سال کے بعد مریم نواز کو جو سگنل ملا ہے وہ شہباز شریف کو ٹھا کرکے لگا ہے۔یہ این آر اوخود نہیں بلکہ کسی کے ذریعے مانگتے ہیں، دونوں جماعتیں این آر او کی تلاش میں ہیں، عمران خان کبھی این آر او نہیں دے گا، عمران خان نوازشریف کو باہر جانے اجازت دینے پر پچھتا رہا ہے۔

معیاری اور نایاب اردو کتب پڑھنے اور داونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

نوازشریف اتنا بھو لا نہیں وہ شہبازشریف کی طرح کبھی بھی واپس آنے کی غلطی نہیں کرے گا، شہباز شریف کی قربانی ہی نواز شریف کیلئے کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ نوازشریف واپس آئے اور کیس کا سامنا کرے، لیکن پہلے ہم اسحاق ڈار اور سلمان شہباز کو واپس نہیں لاسکے، نوازشریف کو لانا آسان نہیں ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عثمان بزدار قائم ہے، عمران خان اس کے ساتھ کھڑا ہے، بزدار کہیں نہیں جا رہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں