57

پرانے حرم نبویﷺ کو نمازیوں کے لیے کھولنے کی خبروں کی تردید

Spread the love

ریاض (صرف اردو آن لائن نیوز ) پرانے حرم نبویﷺ

مسجد نبوی کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کے ترجمان جمعان العسیری نے ان خبروں کی

سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے پرانے حرم نبویﷺ کو زائرین اور

نمازیوں کے لیے کھول دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان کا کہناتھا کہ پرانے

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

حرم نبویﷺ کو کھولنے کی خبر 1428ھ یعنی آج سے 13 سال پرانی ہے۔ اس وقت پرانے حرم

نبویﷺ نمازیوں اور زائرین کے لیے 24 گھنٹے نہیں کھولا گیا۔جمعان العسیری کا کہنا تھا کہ

مسجد نبویﷺ کو نماز عشا کے ایک گھنٹے بعد بند کردیا جاتا ہے اور نماز فجر سے ایک گھنٹہ

قبل کھولا جاتا ہے۔ جہاں پر پرانے حرم نبویﷺ میں نماز کا تعلق ہے تو وہاں صرف انتظامیہ کے

افراد کو نماز ادا کرنے یا نماز جنازہ کی اجازت ہے۔العسیری کا کہنا تھا کہ مسجد نبویﷺ کی

انتظامیہ محکمہ صحت کی طرف سے وضع کردہ ‘ایس اوپیز’ پر سختی سے عمل درآمد کر رہی ہے

تاکہ روضہ رسولﷺ پر حاضر ہونے والے مسلمان اور مسجد نبویﷺ کے نمازی کسی قسم وبا

سے محفوظ سے رہیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں