58

زمبابوے ٹیم اکتوبر میں پاکستان آئے گی، وسیم خان کی تصدیق

Spread the love

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) زمبابوے پاکستان آئے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کیخلاف تین ٹی

ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کیلئے زمبابوے کی ٹیم اکتوبر کے وسط میں پاکستان پہنچے گی۔برٹش

ایشین ٹرسٹ کے ویبینار میں گفتگو کے دوران وسیم خان نے کہا کہ کورونا وائرس وباء کی وجہ سے

سب کچھ رکا ہوا تھا، ایسے میں کرکٹ کی واپسی بھی اہم تھی، انگلینڈ ٹیم بھیجنا آسان فیصلہ نہ تھا،

جب 10 پلیئرز کے ٹیسٹ مثبت آئے اس کے بعد کافی دبائوبھی تھا۔وسیم خان نے کہاکہ پاکستان میں

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

اکتوبر سے کرکٹ سیزن شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، ڈومیسٹک سیزن اور انٹرنیشنل سیریز کیلئے

بائیو سیکیور ماحول کی تیاری کی جارہی ہے اور اس کے لئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے بھی رہنمائی

لی جارہی ہے کیوں کہ انگلش بورڈ کو بائیو سیکیور ماحول کی تیاری کا تجربہ ہوچکا ہے۔انہوں نے

بتایا کہ عبوری پروگرام کے تحت زمبابوے کی ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے اکتوبر کی

20 تاریخ کو پاکستان پہنچے گی اور دو ہفتے قرنطینہ میں گزارے گی جس کے بعد نومبر کے پہلے

ہفتے سے سیریز کا آغاز ہوجائے گا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں