49

نئے اداروں کو سمت دکھانے کی ضرورت ہے ،عرفان کھوسٹ

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز ) عرفان کھوسٹ

فلم ،ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ میں نے اپنے دور میں جن

لوگوں کو دیکھا تھا اور ان کے ساتھ کام کیاخود بھی اسی طرح کا کام کرتا ہوں ، جن لوگوں کے ساتھ

میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا ان کو اپنے فن میں عبور حاصل تھا اور وہ کام کو عبادت کی

طرح سمجھتے تھے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ میں نے ایسے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے

جس سے میرے اپنے فن میں نکھار پیدا ہوا اورمیری محنت اور فن نے مجھے عرفان کھوسٹ بنادیا ۔

انہوں نے کہا کہ وہی پودا درخت کی صورت اختیار کرتا ہے جس کی آبیاری کی جائے اس لئے نئے

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

اداروںکو سمت دکھانے کی ضرورت ہے ۔ عرفان کھوسٹ نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ہاں کوئی

ایسی اکیڈمی یا یونیورسٹی موجود نہیں جہاں فنکاروں کو تربیت دی جائے ۔حکومت کی زیر سرپرستی

ایک ادارہ ہونا چاہیے جس میں ادب ، ثقافت کے ساتھ اداکاری ، گلوکاری ، صداکاری اور دیگر

تکنیکی ہنر سکھائے جائیں اور سینئر اداکاروں سے استفادہ حاصل کیا جائے ۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں