66

2سال کے دوران حکومت کی کارکردگی پریشان کن رہی،پلڈاٹ

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) کارکردگی پریشان کن پلڈاٹ

پلڈاٹ کی جاری کردہ سالانہ تجزئیے میں کہا گیاہے کہ پندرہویں قومی اسمبلی کی 5 سالہ مدت کے

دوسرے سال کے اختتام پر اگرچہ قانون سازی میں کچھ بہتری آئی ہے تاہم مجموعی طو رپر

کارکردگی کے اہم اشاریوں میں کارکردگی پریشان کن رہی ہے۔ قانون سازی سے متعلق قومی اسمبلی

ناول نگار پاؤلو کویلہو کی جانب سے بلوچستان کتابیں بھیجنے کی اپیل

نے پہلے سال کے دوران صرف 10 قوانین کے مقابلے میں دوسرے سال 30 قوانین پاس کرکے

پہلے سال کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ بل پاس کئے ہیں۔ تاہم ان میں سے صرف 21 پارلیمنٹ کے

دونوں ایوانوں نے منظور کئے تاکہ صدارتی توثیق حاصل کی جاسکے۔ قانون سازی کی سرگرمیوں

میں اضافے کے باوجود آرڈیننس کے بارے میں پی ٹی آئی کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے دوسرے

سال کے دوران سال کے دوران 31 آرڈیننس جاری کرکے مسلسل پارلیمنٹ کو نظرانداز کیا ہے۔ پہلے

سال کے مقابلے میں یہ تقریبا ساڑھے چار گنا یعنی 7 آرڈیننس جاری کیے۔ قانون سازی میں

اصلاحات کیلئے مقامی سطح پر اقدامات کے بجائے بین الاقوامی اداروں کے کہنے پر قانون سازی

ہوئی ہے۔وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف یاایف اے ٹی ایف کے ساتھ اتفاق رائے سے وابستگیوں پر

مبنی موجودہ قانون سازی میں متعدد بلوں یا ترامیم کی تجویز پیش کی ہے اور انہیں منظور کیا ہے۔

اسی طرح سٹیٹ بینک ،نیپرا، ریاستی ملکیت کا انٹرپرائز قانون اور اینٹی منی لانڈرنگ سے متعلق

قوانین اور ترامیم شامل ہیں۔

کارکردگی پریشان کن پلڈاٹ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں