آج کا دن 54

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج آپ کی ایک اہم خواہش پوری ہونے جا رہی ہے اور کچھ رقم بھی ضرورت کے تحت ہاتھ میں آئے گی۔بیماری والا خانہ اب بند ہوچکا ہے، بیماری بھاگ جائے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو آج اپنے مالی معاملات کے حوالے سے ان شاءاللہ بہتری کا سامنا رہے گا اورآپ جس بھی مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے ، اس میں کامیابی ہو گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کی زبان ہر صورت قابو میں رہنی چاہیے۔ یہ ضرورت سے زیادہ راز کھول رہی ہے جو کہ مشکل پیدا کر سکتی ہے۔ خبردار رہیں اور مخالفین سے دور کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو آپ چاہتے ہیں وہ فی الہال ابھی ممکن نہیں ہے۔ آپ جس کام میں لگے ہوئے ہیں۔ صرف اس پر توجہ دیں، ان شاءاللہ اس میں کامیابی ممکن ہو سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج اچھا اور بڑا اہم دن ہے۔ گھریلو معاملات اور پریشانی والا سلسلہ اب بہتر ہو سکے گا۔ اور آپ مشکلات سے ان شاءاللہ نکل آئیں گے۔ فکر مند نہ ہوں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کی جو ضرورت عرصہ ہو گیا ہے۔ پوری نہیں ہو رہی تھی وہ اب غیر متوقع طریقے سے ان شاءاللہ ہو سکتی ہے اس لئے اللہ پاک پر مکمل بھروسہ رکھیں،وہ اچھا ہی کرے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

مالی طور پر فائدہ ملنا چاہیے تھا۔وہ ابھی ملا نہیں کچھ وجوہات کی بناءپر رک گیا ہے۔ آپ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کریں۔ سب ٹھیک ہو جائے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں، جس میں پہلے بھی نقصان ہو چکا ہے۔ اب عقل سے کام لینا ہوگا، ویسے بھی ان دنوں مخالفین سرپر چڑھے ہوئے ہیں۔

معاہدہ ابراہیم اور اسرائیلی سفیر امریکہ

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ اپنے لئے الگ رہائش کا سوچ رہے ہیں۔ وہ ابھی اس میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انتظار کریں۔ ان شاءاللہ وقت آئے گا تو خودبخود سب کچھ ہو جائے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

صورت حال میں کوئی بڑی تبدیلی ہونے کے واضح اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ خود کو تیار رکھیں، آج دوپہر کے بعد ایک بڑی اچھی خبر ملنے کی امید ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

راستے صاف ہو رہے ہیں اور آج تو کوئی بڑا کام آپ کے حق میں ہو رہا ہے جو لوگ بیمار ہیں وہ شفاءیاب ہوں گے۔ اپنوںسے ناراضگی کتم ہوگی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ اپنا صدقہ دیں اور بار بار کہا جا رہا ہے کہ حقوق العباد کا خیال رکھیں۔ جہاں غلطی ہوئی ہے اس کی توبہ کرکے فوری اصلاح لازمی کریں، بہتری چاہتے ہیں تو۔

آج کا دن

اپنا تبصرہ بھیجیں