57

پنجاب بھر میں شدید بارش ، 14 افراد جاں بحق

Spread the love

لاہور( صرف اردو آن لائن نیوز ) پنجاب میں شدید بارش

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث مکانات کی چھتیں اور مٹی کے تودے گرنے سے 14

افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔۔شیخوپورہ میں مرید کے روڑ پر واقع ملیاں کلاں میں

بارش کے باعث افتخار نامی شخص کے مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد ملبے تلے دب گئے۔

واقعے میں ایک 5سالہ بچہ ہابیل افتخار،45سالہ خاتون صدف شہباز موقعہ پر ہی جان بحق ہوگئے

جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔جڑانوالہ کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں چک نمبر119 گ ب میں

خستہ حال چھت گرنے سے ارشد نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ فیصل آباد میں کرنٹ لگنے کے مختلف

واقعات میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔پھالیہ میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے

سے ماں اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 33 سالہ رقیہ ، 8 سالہ سارم

معاویہ، 5 سالہ عاتکہ عافیہ ، 3 سالہ محمد عمر اور 2 سالہ محمد حاشر شامل ہیں۔کلرکہار میں کوئلے

کی کان پر کام کرنے والے افراد کان میں ہی بنے کمروں میں سور ہے تھے کہ بارش کے باعث ان

پر مٹی کا تودا آن گرا جس کے نتیجے میں 3 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں

اسحاق، شمشیر اور ارسلہ شامل ہیں۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے چھتیں گرنے کے واقعات پر

اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

کرتے ہوئے انتظامیہ سے حادثات کی رپورٹ طلب کر لی۔ چنیوٹ میں بھی چھت گرنے سے 3 افراد

زخمی ہوئے۔حافظ آباد کے نواحی گائوں ساگر کلاں میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی

جس کے نتیجہ میں جوان سال بیٹا جاں بحق جبکہ باپ شدید ذخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد

لیاقت اپنے بیٹے شاہزیب کے ہمراہ مکان کے ایک کمرہ میں سورہا تھا کہ شدید بارش کے باعث مکان

کی چھت گرگئی جس کے نتیجہ میں بیٹا شاہزیب جاں بحق جبکہ باپ لیاقت شدید ذخمی ہوگیا۔ جسے

طالب علم کی ہلاکت ناقابل قبول فعل, شیریں مزاری

ملبہ تلے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔چناب نگر میںمختلف چار واقعات میں بارش کے باعث گھر

کی چھتیں گرنے سے ایک بچہ جاں بحق 7افراد زخمی تفصیلات کے مطابق مختلف چار واقعات میں

بارش کے باعث 5سالہ طعیب ولد شیر علی جاں بحق جبکہ 2سالہ شعیب ولد شیر علی ، 26سالہ

صائمہ زوجہ شیر محمد، 10سالہ کاشف ولد شیر محمد ،40سالہ محمد یونس ولد ہدایتعلی ، 28سالہ اللہ

دتہ ولد شیر ، 40سالہ بشری بی بی زوجہ عبداللہ ، 50سالہ نور بخت دختر شہامند زخمی ہو گئیں

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا

پنجاب میں شدید بارش

اپنا تبصرہ بھیجیں