2 دہشت گرد ہلاک 74

محرم الحرام، پنجاب میں جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے فوج ،رینجرزطلب

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) محرم الحرام فوج رینجرز

محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے معاملے پر پنجاب میں جلوسوں کی سکیورٹی کے

لئے پاک فوج کی 63 اور رینجرز کی 43 کمپنیاں طلب کر لی گئیں۔ پنجاب پولیس نے ایڈیشنل چیف

سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا۔مراسلہ کے مطابق پاک فوج کی 3، رینجرز کی 3 کمپنیاں

سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض ادا کریں گی۔ 9127 جلوسوں، 36464 مجالس کی سکیورٹی کے

لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سہولت کار گرفتار

فرائض سرانجام دیں گی۔ لاہور میں پاک فوج کی 9 اور رینجرز کی 10 کمپنیاں ڈیوٹی دیں گی۔

شیخوپورہ ریجن میں پاک فوج کی 5 رینجرز کی 3 کمپنیاں ڈیوٹ دیں گی۔ گوجرانوالا میں پاک فوج

کی 4 اور رینجرز کی 9 کمپنیاں ڈیوٹی دیں گی۔ راولپنڈی میں پاک فوج 9 اور رینجرز کی 6 کمپنیاں

ڈیوٹی دیں گی۔ سرگودھا ریجن میں پاک فوج 7 اور رینجرز کی 4 کمپنیاں ڈیوٹی دیں گی۔ فیصل آباد ریجن میں پاک فوج کی 10، رینجرز کی 5 کمپنیاں ڈیوٹی دیں گی۔ ملتان ریجن میں پاک فوج کی

8 اور رینجرز کی 2 کمپنیاں ڈیوٹی دیں گی۔ ساہیوال ریجن میں پاک فوج کی 5 اور رینجرز کی 2

کمپنیاں ڈیوٹی دیں گی۔ ڈی جی خان ریجن میں پاک فوج کی 7 اور رینجرز کی 2 کمپنیاں ڈیوٹی دیں

گی۔ بہاولپور میں پاک فوج کی 4 اور رینجرز کی 5 کمپنیاں ڈیوٹی دیں گی۔شیخوپورہ ریجن میں پاک فوج، رینجرز کی کمپنیاں یکم سے 10 محرم تک ڈیوٹی دیں گی۔ گوجرانوالا اور حافظ ا?باد میں

9 اور 10 محرم تک ڈیوٹی دیں گی۔

محرم الحرام فوج رینجرز

اپنا تبصرہ بھیجیں