امریکہ نے چین کوجنگ کی دھمکی دے دی 65

باراک اوبامہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جاسوسی کرتے پکڑے گئے

Spread the love

واشنگٹن(صرف اردو آن لائن نیوز) باراک اوبامہ ٹرمپ جاسوسی

صدر ڈونلڈٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ سابق صدر باراک اوبامہ نے میری صدارتی انتخابی مہم کی جا

سوسی کی جس میں وہ پکڑے گئے اور سب کو بروقت علم ہو گیا، اسی طرح انہوں نے ڈیمو کریٹک

پارٹی کی نائب صدارت کی ٹکٹ ہولڈر خاتون سینیٹر کمالا ہیرس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہیں یاد

دلایا کہ اپنی انتخابی مہم میں انہوں نے جوبیڈن کو’’نسل پرست‘‘ قرار دیا تھا۔ سابق صدر اوبامہ اور

نائب صدارت کی امیدوار کمالا ہیرس نے ڈیمو کریٹک پارٹی کے قومی کنونشن میں اپنی آن لائن

معاہدہ ابراہیم اور اسرائیلی سفیر امریکہ

تقاریر میں صدر ٹر مپ پر تابڑ توڑ حملے کئے تھے جس کے فوراً بعد انہوں نے اپنے تین ٹوئیٹر

پیغام جاری کر کے جوابی حملے کئے ،یاد رہے ’’فوکس نیوز‘‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ سابق صدر

اوبامہ نے اپریل میں اس وقت جوبیڈن کی توثیق کی جب اس کی نامزدگی واضح ہو چکی تھی۔

واشنگٹن کے ایک اخبار’’پولیٹیکو‘‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ بارک اوبامہ نے نجی مجلسوں میں خیال

ظاہر کیا تھا کہ جوبیڈن کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ صدر ٹرمپ

نے کہا ہے کہ سابق صدر اوباہم نے امیگریشن کے حوالے سے ہماری لئے مشکلات پیدا کیں جس کی

وجہ سے ہمیں اس مسئلے پر کنٹرول کرنے کیلئے میکسیکو سرحد پر سخت پالیسی اختیار کرنا پڑی۔

باراک اوبامہ ٹرمپ جاسوسی

اپنا تبصرہ بھیجیں