59

محکمہ پولیس کی کارکردگی ،پنجاب ،خیبرپختونخواکی رپورٹ وزیراعظم کو موصول

Spread the love

اسلام آباد (صرف ارد و آن لائن نیوز) پولیس کی کارکردگی رپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پولیس محکمہ کی کارکردگی سے متعلق جانچ پڑتال کا آغازکر

دیا گیا ،سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کے مسائل کے حل سے متعلق پولیس افسران کی کارکردگی رپورٹ

تیار کرلی گئی ،آئی جی پنجاب اور کے پی کے کی جانب سے رپور ٹ وزیر اعظم آفس کو موصول

ہوگئی ،غیر ذمہ داری اور کارکردگی نہ دکھانے والے ا فسران کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سہولت کار گرفتار

،پنجاب کے 3 ڈی پی اوز کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر کے7 روز میں جواب طلب کرلیا ،پولیس

افسران کوجواب نہ دینے کی صورت میں سخت کا رروائی کا عندیہ د یدیا ۔ وزیر اعظم آفس کے

مطابق رحیم یار خان،ننکانہ صاحب اور بھکر ڈی پی او کو نوٹس بھیجا گیا۔وزیر اعظم آفس کے

مطابق بہترین کارکردگی دکھانے والے ا فسر ا ن کو آئی جی پنجاب نے شاباش دی ۔وزیر اعظم آفس

کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاوالدین،ایس پی گلگشت ملتان اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برابچ کی

کارکردگی کی تعریف کی گئی ۔ و زیر اعظم آفس کے مطابق خیبر پختوانخوا کے 6 پولیس افسران کو

بھی ناقص کارکر د گی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق آئی جی

کے پی کے نے ان افسرا ن کو وارننگ جاری کر دی،پنجاب کے 31 پولیس افسران ڈیلیوری یونٹ کی

ریڈ کیٹیگری میں شامل ہے ،آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو وارننگ، کارکردگی بہتر کرنے کی

ہدا یت کی ۔

پولیس کی کارکردگی رپورٹ

ہمارا فیس بک پیج وزٹ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں