آج کا دن 53

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

حمل
آج سے آپ کا ستارہ اپنی پوزیشن تبدیل کرنا شروع کر دے گا۔ اس سے ان شاء اﷲ آپ کے معاملات میں کافی بہتری آئے گی اور آپ کے روزگار کا سلسلہ بھی حل ہو گا جو لوگ قرض وغیرہ میں جکڑے ہوئے تھے۔ اب ان کو بھی سکون ملے گا۔ نوکری پیشہ افراد کے لئے نیا سلسلہ بن جائے گا۔ اب صورت حال تیزی سے آپ کے حق میں بدلے گی۔
ثور
ایک ضرورت پوری ہو گی اور آپ کو مالی لحاظ سے فائدہ ملنا شروع ہو جائے گا۔ کاروباری حضرات جو عرصہء دراز سے پریشان تھے۔ چند بڑے فائدے ملے گے جس سے ان کے پچھلے نقصانات کا ازالہ بھی ہو سکے گا۔ خواہشمند افراد کے رشتے کی بات بھی طے ہو سکتی ہے جو لوگ باہر ہیں، وہ واپس وطن آنے کا پروگرام بنائیں گے کیونکہ اب باہر ان کا کچھ نہیں ہے۔
جوزہ
آج عطارد زائچے میں داخل ہو گا۔ اس کا کام مالی معاملات کو بحکم اﷲ بند کرنا ہوتا ہے۔ اس لئے اﷲ سے بڑی امید ہے کہ وہ مالی مشکلات میں کمی کر دے گا اور پردۂ غیب سے پیسے ہاتھ میں آنا شروع ہو جائیں گے۔ کاروباری معاملات بہتر ہو سکیں گے۔ گھر میں جو ٹینشن تھی وہ ختم ہو گی اور بعض کے گھر نئے مہمان کے آمد کی اطلاع بھی مل سکتی ہے۔
سرطان
اس وقت آپ بڑی تبدیلی کے عمل سے گزرنے والے ہیں ،بار بار کہا جا رہا ہے کہ خود کو اس کے لئے تیار رکھیں۔ اچانک بڑے فیصلے کرنے پڑ سکتے ہیں۔ یہ ہفتہ مالی حوالے سے بھی بہتر ہو گا۔ بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو گی۔ جس سے آپ اپنے گھریلو مسائل حل کر سکیں گے اور اُدھار وغیرہ سے بھی نجات مل جائے گی۔
اسد
آپ کو جس طرف سے خبر کا انتظار تھا۔ وہ کسی وقت بھی مل سکتی ہے ،یہ خبر آپ کے لئے بہت سے معاملات میں ان شاء اﷲ آسانیاں دے گی۔ آپ کے لئے اولاد کے حوالے سے بھی اہم سلسلہ بننے کی امید ہے،پرانی نوکری بحال بھی ہو سکتی ہے۔ اﷲ پاک کا شکر ادا کریں کہ اس نے بڑی مشکل سے نکال دیا ہے۔ اب اچھے سلسلے ہی ہوں گے، ان شاء اﷲ۔
سنبلہ
کیوں گھبرا رہے ہیں۔ اﷲ پاک پر مکمل توکل رکھیں۔ وہ آپ کو ہر مشکل سے نکال دیں گے اور آپ کے لئے ایک نئی زندگی کا سفر شروع ہو جائے گا۔ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت آپ کو پیسوں کی ہے اور اس کا سلسلہ بھی بن جانے کی امید ہے، آپ کو اب اپنے کسی دوست سے مل کر کام کرنے کا موقع ملے گا۔ امید ہے کہ اس میں بہتری ہو گی۔
میزان
صحت کا صدقہ دیں ۔چہل قدمی ضرور کیا کریں۔ یہ آپ کی صحت کے لئے بہت اچھی ہے۔ آپ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں۔ اس لئے بھی مسئلے پیدا ہو رہے ہیں۔ ان دنوں کسی طرف سے آفر آنے کی امید اور رکا ہوا کام غیر متوقع ذریعے سے ہونے کا امکان دکھائی دیتا ہے۔ اولاد کے جس جس مسئلے کو لے کر آپ پریشان تھے، وہ اب جلد حل ہو جائے گا۔ ان شاء اﷲ۔
عقرب
بدنظری والی کیفیت بن گئی ہے جس کی وجہ سے آپ کے کئی معاملات خرابی ظاہر کر رہے ہیں۔ آپ چاہ کر بھی ان کو حل نہیں کر پا رہے۔ آپ سورۃ بقرہ روزانہ ایک بار ضرور پڑھا کریں یا گھر میں کسی کی ڈیوٹی لگا دیں، یہ عمل بہترین ثابت ہو گا۔ اس سے آپ کی ساری مشکلات حل ہو جائیں گی۔ آپ حقوق العباد کے حوالے سے بھی اپنے معاملات چیک کریں۔
قوس
جس طرف سے پریشانیاں آ رہی تھیں۔وہ ان شاء اﷲ اب ختم ہونے کو ہیں۔ آپ کو اب سچی توبہ کرکے، اپنی نیت صاف رکھ کر، مکمل پلاننگ کے ساتھ چلنا ہوگا۔ خرابی آتی ہی تب ہے ،جب آپ پٹری سے اتر جاتے ہیں۔ اس وقت آپ کا ٹھیک ہونا بے حد ضروری ہے۔ اب صرف روزگار اور اپنے گھر کے معاملات کو دیکھیں اور اپنا کردار ادا کریں۔
جدی
انجان شخص پر بھروسہ مت کریں اور ناہی کسی کو رقم وغیرہ دیں جو لوگ سرکاری نوکری کر رہے ہیں۔ ان کی تبدیلی کا امکان ہے جبکہ اکثر لوگوں کی زندگی میں اب بڑی بڑی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ خود کو اس کے لئے تیار رکھیں اور فضول کاموں میں ہاتھ نہ ڈالیں، بلکہ پردۂ غیب سے ملنے والی تبدیلی کو ذہن میں رکھ کر اس کی تیاری کریں۔بہتر وقت شروع ہو چکا ہے۔
دلو
حالات تیزی سے بحکم اﷲ آپ کے حق میں بہتر ہو رہے ہیں۔ آپ کو مبارک ہو۔ آپ نے بڑے سخت دن دیکھے ہیں۔ بعض افراد تو زندگی سے ہی مایوس ہو چکے تھے، مگر اﷲ بڑا مہربان ہے۔ آپ کو اس مشکل سے نکال دے گا اور کئی راستے بھی آپ کے لئے کھول دے گا۔ جس پر چل کر زندگی گزارنا ان شاء اﷲ آسان ہو جائے گا۔
حوت
ایک بات یاد رکھیں جب تک آپ دوسروں کو معاف کرنا نہیں سیکھیں گے اور خود بھی اپنی غلطیوں کی معافی نہیں مانگیں گے، حالات بھی نہیں بدلیں گے۔ آپ کا معاملہ ہی کچھ اور ہے جو زمین سے نہیں بلکہ ان دنوں مکمل آسمان سے جڑا ہوا ہے۔ اس لئے اپنے اندر جھانکیں خود ہی اندازہ ہو جائے گا، توبہ کریں، اس کا دروازہ تو ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔

آج کا دن آج کا دن

اپنا تبصرہ بھیجیں