79

انوشے عباسی ’’پریم گلی‘‘ میں مرکزی کردار نبھائیں گی

Spread the love

لاہور(شوبز رپورٹر )(انوشے عباسی پریم گلی) باصلاحیت اور معروف اداکارہ اور ماڈل

انوشے عباسی نے نئے روم کام ڈرامہ”پریم گلی “میں جلوہ گر ہونے کی تیاری مکمل کرلی،

معروف اداکارہ فرحان سعید اور سہیل علی ابڑو کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، متوقع

ڈرامہ اے آر وائی ڈیجیٹل سے 17اگست سے پیش کیا جائے گا۔

ڈرامے کی ہدایات آنگن کے ہدایت کار قاسم علی مرید نے دیں ہیں، جبکہ کہانی رانجھا رانجھا کردی

سے شہرت پانے والی فائزہ افتخار نے تحریر کی ہے، پریم گلی ایک جدید دور کی عشق و محبت

کی کہانی ہے، یہ ایک ایسی گلی ہے جہاں لوگ ایک خاندان کی طرح رہتے، ہنستے، اور لڑتے ہیں

معیاری اور نایاب اردو کتب پڑھنے اور داونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

ڈرامے میں انوشے عباسی کو فری کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جو کہ اس گلی کی میں ایک

سیلون چلارہی ہے اور سب ہی اس سے محبت کرتے ہیں، ڈرامے کے ٹیزر کے پہلے سیٹ سے ہی

محبت اور توانائی سے بھرپور خوشگوار زندگی کا پتہ ملتا ہے

ڈرامے کا مقصدمعاشرے کے مسائل کو ہلکے پھلکے مزاح کیساتھ اجاگر کرنا ہے۔ڈرامے سے

متعلق بات کرتے ہوئے انوشے عباسی کا کہنا تھا کہ فری کے کردار میں ڈھلنا میرے لیے یہ نیا تجربہ

تھا، مگر مجھے ڈرامے کے اس کردار میں بہت لطف آیا، ان کا کہنا تھا کہ یقینا آپ سب بھی مجھے

اس ڈرامے میں دیکھ کر بہت ہنسیں گے، کیوں کہ میری تو خود اپنی ہنسی نہیں رکتی تھی، انوشے کا

کہنا تھا کہ ڈرامے کی کہانی صرف مزاح اور محبت نہیں ہے بلکہ اور بھی بہت کچھ اس میں چھپا

ہے، مجھے امید ہے کہ شائقین کو ڈرامہ پسند آئے گا۔

خرا ٹے لینے پر بیٹے کے ہاتھوں بوڑھا باپ قتل

انوشے عباسی کا شمار انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ان چہروں میں ہوتا ہے جن کی صلاحیتوں اور

دلکشی سے ہرکردار میں نکھار پیدا ہوجاتا ہے، سالوں کے دوران کی بڑے پیمانے پر تبدیلی متاثر

کن اور حقیقی دکھائی دیتی ہے، جیسا کہ ہم انہیں کسی بھی کردار اور اسکرپٹ کے انتخاب کے

ساتھ ترقی کرتے دیکھ رہے ہیں۔

انوشے عباسی ایک معروف اداکارہ اور دلکش ماڈل ہیں، جو کہ ایک دہائی سے زائد عرصہ سے

انٹرٹینمنٹ کی صنعت سے وابستہ ہیں، اور اپنے کیریئر میں قابل اعتبار رہی ہیں، انوشے عباسی

نے کچھ ایسے ڈراموں میں بھی کام کیا ہے جہاں انہیں تنقید کے ساتھ سراہا بھی گیا ہے، ان ڈراموں میں

’’ میرا سائیں2‘‘،’’ بہکاوہ‘‘،’’ میری سہیلی میری ہمجولی‘‘،’’ ٹوٹے ہوئے پر‘‘،’’ پیارِ افصل‘‘ اور

’’ میرے پاس تم ہو‘‘ جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں