iran reteliate to amrica 49

چین اور روس نے ایران پر امریکی پابندی کی مخالفت کر دی

Spread the love

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)(چین روس ایران امریکا)ایران پر اسلحہ کی پابندی سے متعلق قرارداد

کے مسودے پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔یہ رائے شماری ایک ایسے وقت میں

ہو رہی ہے جب روس اور چین نے ایران پر اسلحہ کی پابندی سے متعلق قرارداد کی مخالفت کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خلیج تعاون کونسل کے پیغام کی

وضاحت کی جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کا

مطالبہ کیا گیا۔امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کا سب سے

بڑا کفیل ہے۔

پاکستان نے سید علی گیلانی کو سب سے بڑا سول اعزاز نشان پاکستان د یدیا

چینی کمیونسٹ پارٹی سے ایران کو اسلحہ کہ فراہمی سے خطے کو خطرہ لاحق ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ نے کہا کہ روس اور چین ایران پر اسلحہ کے حصول پر

عاید پابندی کے خاتمے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ملک اس موقع کا انتظار

کر رہے ہیں کہ وہ تہران کو اسلحہ بیچ سکیں۔مائیک پومپیو صرحت کے ساتھ کہہ چکے ہیں کہ چین

کا ایران میں داخلہ مشرق وسطی کو غیر مستحکم کردے گا۔

معیاری اور نایاب اردو کتب پڑھنے اور داونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کو یقینی

بنانے کے لیے ہرسطح پر کام کرے گی۔انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں کی

جانے والی کوششوں کی کامیابی پر پر اعتماد ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ تمام مسلمان ممالک کو خاص طور پر اور دنیا کے کمزور ممالک کو عام طور پر

اپنے دام میں دبانے کی کوشش میں مصروف رہتا ہے اور اس کے لیے وہ کوئی نہ کوئی بہانہ تلاش کرتا ہے

جیسا کہ اس نے شام لیبیا اور افغانستان سمیت دنیا بھر میں لوٹ مچا رکھی ہے اور اقوام متحدہ اس کی

لونڈی یا زرخرید غلام کا کردار ادا کر رہا ہے

چین روس ایران امریکا

اپنا تبصرہ بھیجیں