فیصل M. Fasyal 94

14 اگست، یومِ آزادی اسلامی جمہوریہ پاکستان

Spread the love

ایم فیصل

آج کا دن یقیناً ان تمام ہم وطنوں کے لئے بے انتہا خوشی اور مسرت کا دن ہے جن کے دل اس پاک

دھرتی کے لئے محبت اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہیں۔


سبز ہلالی پرچم کی تعظیم و تقدس ہمارے لئے سب سے اہم ہے۔

یہ دن صرف جھنڈے لہرانے، باجے اور میوزک بجانے، اور موٹر بائیکس کے سائیلنسرز پھاڑنے

کے لئے نہیں ہے۔ بلکہ یہ دن اپنے آباؤاجداد کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے اور عقیدت و احترام

کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ جنہوں نے میرے اور آپ سب کی خاطر اپنا سب کچھ

قربان کر دیا۔

بقول محسن بھوپالی
“ملا ملا نہیں وطنِ پاک ہم کو تحفے میں
جو لاکھوں دیپ بجھے ہیں تو یہ چراغ جلا

اس ملک کا قیام دشمنانِ اسلام کی تمام تر سازشوں اور حربوں کے باوجود ممکن ہوا تو اس کے پیچھے

کیا راز تھا۔۔۔؟ سوچیں

معیاری اور نایاب اردو کتب پڑھنے اور داونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

یہ دن ایک عہدساز دن ہے۔ ہمیں جاننے اور سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس دن کی کیا اہمیت ہے اور

ہم سے کس بات کا تقاضا کرتا ہے۔

آزادی کا مطلب صرف زمین کا ایک ٹکڑا حاصل کر لینا نہیں بلکہ ہر لحاظ سے غیر طاقتوں سے

آزادی ہے۔ ذہنی طور پر ہم آج بھی اغیار کے اثر سے نکل نہیں پائے۔

جوش و جذبے کو صرف رسمی تقریبات اور ملی نغموں اور ترانوں تک محدود رکھنے کی۔بجائے

اپنی روزمرہ زندگی میں لانا ہو گا۔ اس دن کی تاثیر اور مقصد کو اپنے ہر دن میں مقدم رکھنا

ہو گا۔ مقاصدِ حیات میں اسے سرفہرست رکھنا ہو گا۔

جشنِ آزادی بھرپور انداز میں منانے کے ساتھ ساتھ ہمیں خود کو ضمیر کی عدالت میں پیش کر کے خود

سے یہ جواب بھی طلب کرنا ہے کہ کیا ہم اس مٹی کا قرض چکا رہے ہیں؟ کیا ہم اپنے

فرائضِ منصبی ایمانداری سے نبھا رہے ہیں؟ اس پاک سر زمین کی ترقی و بقا میں ہمارا کردار

کتنا ہے؟

ہمیں عزمِ نَو کے ساتھ اپنے اندر مِلّی قوتِ فکر اور جذبہِ وطنیت کو جگانے کی اشد ضرورت ہے۔

سلطنتِ پاکستان کی خاطر جانوں کے نظرانے پیش کر کے اَمَر ہو جانے والے شہیدوں اور تمام

غازیوں کو پوری قوم کی طرف سے سلام!

خوشبو کا سفر ، پروین شاکر بارے ایک بہترین تحریر

قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں قیامِ پاکستان کے سفر میں شریک ہر ایک فرد کی محنت

اور قربانیوں کی عظمت کو سلام!

دعا ہے کہ ارضِ پاک کے لئے قائداعظمؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے دیکھے گئے خواب کی تعبیر

اور عملی تصویر ہم جلد از جلد دیکھیں۔ آمین

آزادی پاکستان اگست سلام آزادی پاکستان اگست سلام

اپنا تبصرہ بھیجیں