43

مسیحی مقدس مقام ’ ’مریم آباد‘‘ مذہبی سیاحت کیلئے کھولیں گے، چوہدری سرور

Spread the love

مقدس مقام مریم آباد

لاہور( صرف اردو آن لائن نیوز) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مسیحی برداری کے مقدس

مقام ’’مر یم آباد‘‘ کو بین الاقوامی سطح پر مذہبی سیاحت کے لیے کھولنے اور اس کی تزئین و آرائش

کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کیلئے سر کاری ملازمتوں میں کوٹے میں اضافہ

کیلئے بھی اقداما ت کر یں گے، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے جبکہ بھارت

اقلیتوںکیلئے قتل گاہ بن چکا ہے۔ گور نر ہائوس میں اقلیتوں کے عالمی دن کے موقعہ پر سیمینار سے

خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بدترین

کشیدگی کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے وعدے کے مطابق سکھوں کیلئے کر تار پور منصوبہ

نہ صرف مکمل کیا بلکہ اس کو بھارت سمیت دنیابھرکے سکھوں کیلئے کھول دیا اور پاکستان میں

بسنے والی تمام اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ کو بھی ہماری حکومت یقینی بنارہی ہے۔ پاکستان میں

بسنے والی اقلیتوں کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو ہم انکو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی فراہم کر رہے

ہیں اورانہیںپاکستان میں برابرکا شہری ہونے کے حقوق اور سہولتیں حاصل ہیں کیونکہ ہم بہتر اور

ترقی پسند پاکستان کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان کے برعکس

12 اگست کے واقعات ایک نظر میں

بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ دنیا کے سامنے ہے ۔مودی کی فاشسٹ پالیسیاں

نہ صرف انڈیا بلکہ کشمیر میں بھی بے گناہوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔بھارت میں بسنے والے مسلمانوں

پر تشدد اور انکے گھروں کو جلانے جیسے واقعات کسی دہشت گردی سے کم نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ

قائداعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی کا جو وعدہ کیا ہم اسکو کبھی نظر

انداز نہیں کریں گے۔ میں بہت جلد خود مسیحوں کے مقد س مذہبی مقام مر یم آباد کا دورہ کروں گا

اور جیسے ہم نے کرتار پورکو عالمی سیاحوں کے لئے کھولتے ہوئے وہاں تزئین وآرائش سمیت دیگر

سہولتیں فراہم کیں ہیں ایسے ہی مر یم آباد کو بھی سیاحوں کیلئے کھولیںگے اور اسکے لیے ورلڈ بنک

سمیت دیگر اداورں سے فنڈنگ کیلئے بھی بات کی جائے گی۔

مقدس مقام مریم آباد

مقدس مقام مریم آباد

اپنا تبصرہ بھیجیں