36

کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا

Spread the love

کورونا وائرس زور

اسلام آ باد (صرف اردو آن لائن نیوز ) کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا، ملک میں کیسز اور اموات

میں مسلسل کمی ہونے لگی،ہفتہ کے روز مہلک وائرس نے 14 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد

اموات کی تعداد 6 ہزار 68 ہوگئی، جبکہ 842نئے مریض سامنے آنے پر ملک میں کورونا کے

تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 487 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین

اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 842 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں

کسی بھی جماعت میں ہوں، وفاداری ملک کے ساتھ ہوگی، فواد چوہدری

94 ہزار 223، سندھ میں ایک لاکھ 23 ہزار 246، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 539، بلوچستان

میں 11 ہزار 835، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 301، اسلام آباد میں 15 ہزار 214 جبکہ آزاد کشمیر

میں 2 ہزار 129 کیسز رپورٹ ہو ئے۔ ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 3 ہزار 699 افراد کے ٹیسٹ

کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 366 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ

59 ہزار 604 مر یض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 801 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان

میں کورونا سے ایک دن میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنیوالوں کی تعداد

6 ہزار 68 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 166، سندھ میں 2 ہزار 259، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار

222، اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 137، گلگت بلتستان میں 55 اور ا?زاد کشمیر میں

58 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کورونا وائرس زور

اپنا تبصرہ بھیجیں