petrol 45

یورو 5پٹرول کا پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا

Spread the love

یورو 5پٹرول

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز ) پاکستان میں یورو 5پٹرول کا پہلا جہاز پہنچ گیا ، ماحول دوست

اعلی کوالٹی کا پٹرول آئندہ ماہ ملک بھر میں دستیاب ہوگا اور اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں پہلے یہ

پٹرول سپلائی کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مخصوص مافیا اور پٹرولیم کمپنیوں کی لابنگ بری

طرح ناکام ہوگئی ، پاکستان میں پہلی بار یورو 5پٹرول کی درآمد شروع کردی گئی، پی ایس او کی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

پہلی شپمنٹ یورو 5پٹرول لے کر کراچی پہنچ گئی، ماحول دوست اعلی کوالٹی کا پٹرول آئندہ ماہ ملک

بھر میں دستیاب ہوگا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا یورو 5آئندہ

10 سے 15 دن میں پی ایس اوپٹرول پمپس پر دستیاب ہوگا۔ معاون خصوصی ماحولیات کا کہنا تھا کہ

وفاقی کابینہ کو یکم ستمبر سے پٹرول کی دستیابی سے متعلق آگاہ کردیاگیاہے، وزیراعظم کا فیصلہ

ہے70فیصددرآمدی پٹرول صرف یورو5ہی ہوگا۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ یکم ستمبر کے بعد کسی

اور کوالٹی کے پٹرول کی درآمد کی اجازت نہیں ہو گی، کوالٹی میں 10گنا بہتر ہونے کے باوجود

پٹرول کی قیمت پرفرق نہیں پڑے گا۔

پٹرول کی قیمت پرفرق نہیں پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں