59

کریکر حملے میں زخمی جماعت اسلامی قائدآباد کے ناظم انتقال کرگئے

Spread the love

جماعت اسلامی قائدآباد

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز)کراچی میں گزشتہ روز جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں ہونے

والے دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق چھرے لگنے کے باعث رفیق تنولی شدید

زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق رفیق تنولی کو پیٹ میں چھرے لگے تھے اور وہ اسٹیڈیم روڈ پر

واقع نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق رفیق تنولی جماعت اسلامی

قائدآباد کے ناظم تھے۔خیال رہے کہ کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر گذشتہ روز یوم استحصال

کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی کے قریب دھماکا، 4افراد زخمی، علاقہ سیل

کشمیر ریلی کے دوران کریکر دھماکہ ہوا تھا جس سے باعث 38 افراد زخمی ہوئے۔اس وقت

12 افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ دیگر افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ

کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ

ماعت اسلامی کی ریلی گلشن اقبال کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ اچانک بیت المکرم مسجد

کے قریب دھماکا ہو گیا۔ دھماکا ریلی میں کھڑی موٹر سائیکل کے قریب ہوا۔ واقعہ کے بعد ریلی کو

روک دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کیلئے

ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی جگہ کو مکمل طور پر خالی کروالیا گیا۔

جبکہ آج رفیق تنولی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

جماعت اسلامی قائدآباد

اپنا تبصرہ بھیجیں