rains 90

ممبئی طوفانی بارشیں تباہی، چار ہلاک، متعدد لاپتہ

Spread the love

ممبئی(صرف اردو ڈاٹ کام )(ممبئی بارش تباہی لاپتہ) بھارت کے شہر ممبئی میں طوفانی بارشوں

نے تباہی مچادی، 107 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواوں نے نظام زندگی

درہم برہم کردیا۔

معیاری اور نایاب اردو کتابیں ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے کچھ علاقوں میں 300 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، ممبئی

میں طوفانی بارشوں سے متعلق حکام نے ریڈ الرٹ جاری کررکھا ہے۔ممبئی میں محکمہ موسمیات

کے مطابق مزید بھی بارش جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ بارش سے ہونیوالے حادثات میں 4

افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے۔

جہانگیر ترین سمیت 3بڑے شوگر مل گروپس کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

ریاست کے مختلف علاقوں میں سیلابی پانی میں گھرے افراد کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کئے

جانے کا سلسلہ جاری ہے، ریاست کے وزیراعلی نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کر

دی۔ممبئی میں بارش اور طوفانی ہواوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی،جبکہ ممبئی

اسٹاک ایکس چینج کا سائن بورڈگرگیا تاہم اسے زمین پر گرنے سے بچانے کیلئے فائر بریگیڈکی مدد

لی گئی تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس بھی انڈیا میں بارشوں نے تباہی مچا دی تھی اور اس برس بھی موسم برسات نے

انڈیا کو برباد کر کے رکھ دیا ہے مگر حکومت کی طرف سے کبھی مناسب اقدامات سے عوام کو محفوظ نہیں کیا گیا

ممبئی بارش تباہی لاپتہ

اپنا تبصرہ بھیجیں