آج کا دن 44

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ اپنی پوزیشن سے کافی نیچے آ گئے ہیں اب کوئی بھی شاٹ کٹ راستہ اختیار مت کریں اوپر جانے کا اس لئے تھوڑا سا انتظار کریں وقت خود ساتھ دے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اپنے گھر میں اب کچھ تبدیلی محسوس کریں گے اور اس کو روکنے کی کوشش بھی مت کریں ورنہ بات آپ کے اپنے گلے پڑ جائے گی یہ سب قدرتی ہی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ دوہری شخصیت والے شخص سے دور رہیں۔ آپ کو معلوم ہے کہ وہ کون ہے اور یہ آپ کی زندگی میں کوئی بڑا مسئلہ پیدا کرسکتا ہے۔ خبر دار رہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور آپ مسلسل لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھالیں۔ ایسے مواقع بار بار نہیں ملتے یاد رکھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جن افراد نے اب اپنا نیا سلسلہ شروع کرنا ہے وہ کر سکتے ہیں مشتری اور عطارد زائچے میں آ رہے ہیں جو اللہ نے چاہا تو بڑے فائدے مند رہیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اولاد کے حوالے سے جو بھی قدم اٹھانا ہے وہ سخت نہیں اٹھانا ان کی مرضی اور حالات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا ہے۔ ابھی جلد بازی کا بالکل وقت نہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے اب انشاءاللہ خوشخبری ہے اور جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کی وجہ سے پریشان تھے اب نئے سلسلے میں داخل ہوں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اس وقت مالی معاملات میں بہتری کی ایک خبر آ سکتی ہے عطارد جس کا کام مالی معاملات درست کرنا ہے۔ بحکم اللہ زائچے میں شدت سے چمکے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

(نعیم القادر اللہ) کاغذ پر لکھ کر اپنے پرس میں ڈال لیں ای انگوٹھی پر لکھ کر انگلی میں ڈال لیں کسی سے کوئی خطرہ نہ ہوگا اور دشمن بھاگ جائے گا۔

یہ وقت تصادم اور ٹکراؤ کا نہیں آگے بڑھنے کا ہے،شہباز شریف

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج کچھ آسانی مل رہی ہے کسی بڑے کام میں برے دن اب گزر چکے ہیں ان شاءاللہ آپ اب اچھے دنوں کا سامنا کریں گے اور جلد مال بھی ہاتھ آئے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ کسی غیر کے معاملے میں دخل اندازی کریں گے ان کی اپنی عزت میں کمی آئے گی۔ آج کا دن صرف اپنے روز گار پر توجہ دینے کے لئے اہم نظر آتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ایک اہم راستہ اب جلد آپ کے سامنے ہوگا اب تو بہت وقت گزر گیا ہے مشکل میں اس کا ازالہ ممکن ہوگا اور یہ سب آپ کی نیت کے مطابق ہوگا۔

آج کا دن

اپنا تبصرہ بھیجیں