38

جہانگیر ترین سمیت 3بڑے شوگر مل گروپس کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

Spread the love

کریک ڈاؤن شروع

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تین بڑے شوگر مل

گروپس کیخلاف کریک ڈائون شروع کرد یا ۔ا س حوالے سے 20 ارب روپے کے ما لی جرم کی

حکومت بے بس،لاہور میں سادہ نان کی قیمت 18 سے 20 روپے تک پہنچ گئی

تفتیش کیلئے جے ڈی ڈبلیو، آر وائی کے اور العربیہ کو نوٹسز دیدیئے گئے۔ وفاقی حکومت نے

20 ارب روپے سے زائد کے مبینہ مالی جرم میں ملوث ملک میں شوگر ملز چلانے وا لے تین بڑے

گروپس کیخلاف تحقیقات کیلئے ایک اعلیٰ ا ختیا راتی مشترکا تحقیقاتی ٹیم (سی آئی ٹی) تشکیل دی

ہے۔ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیاء کی جانب سے تشکیل دی گئی سی آئی ٹی نے پی ٹی آئی

رہنماء جہانگیر ترین کی ملکیت جے ڈی ڈبلیو گروپ آف کمپنیز، آر وائی کے گروپ کی ملکیت

الائنس شوگر ملز، جس میں وفاقی وزیر اقتصا د ی امور مخدوم خسرو بختیار کے خاندان کا بڑا حصہ

ہے اور مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری مونس الٰہی کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ کارروائی وفاقی کابینہ کے 23 جون کے فیصلے کی

روشنی میں سامنے آرہی ہے جو شوگر انکوائری کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں سامنے آیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کی سربراہی میں سی آ ئی ٹی کو جے ڈی ڈبلیو گروپ کے مبینہ

بے نامی کاروبار، مالی جرم وغیرہ، جس میں 16.1 ارب روپے سے زائد کی رقم شامل ہے، کیخلاف

تفتیش شروع کرنے کا اختیار شوگر کمیشن کی سفا رشات کی روشنی میں دیا گیا ہے۔

کریک ڈاؤن شروع

اپنا تبصرہ بھیجیں