ایران ترکی 45

ترکی میں بھی طالبان کا پرچم لہرا دیا گیا

Spread the love

انقرہ (صرف اردو ڈاٹ کام آن لائن نیوز)(ترکی طالبان پرچم لہرا) ایران میں افغان طالبان کے

حامیوں نے تحریک طالبان کا پرچم لہرانے کے بعد ترکی کے شہر استنبول میں بھی طالبان کا پرچم

لہرا دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عید الاضحی کی تعطیلات کے دنوں میں افغان سماجی رابطوں

کی ویب سائٹوں پر ترکی میں متعدد طالبان حامیوں کی تصاویر شیئرکی گئیں۔ان میں طالبان کے

حامیوں کو طالبان کا پرچم اٹھائے اور اسے لہراتے دکھایا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ ، نیا نقشہ جاری

طالبان کے حامیوں نے ایرانی دارالحکومت تہران کے باغات میں انتہا پسند مذہبی تنظیم کے جھنڈے

اٹھائے اور ان کی تصاویر بنوائیں۔حالانکہ طالبان افغانستان میں ایک آئینی اور دستوری حکومت

کے خلاف خونی جنگ لڑ رہے ہیں۔افغان سوشل میڈیا کے علمبرداروں کی اکثریت نے طالبان کے

حامیوں کو ترکی میں تحریک کا جھنڈا بلند کرنے کی اجازت دینے کی مذمت کی۔

ابن صفی کی شخصیت اور فن کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے یہاں کلک کریں

سماجی کارکنوں کا کہنا تھا کہ ترکی اور ایران میں طالبان کے حامیوں کو پرچم لہرانے کی اجازت دینا ان ملکوں کی طرف سے انتہا پسندی کی حمایت کے مترادف ہے،دوسری طرف متعدد افغان سماجی کارکنوں نے لکھا کہ ترک حکام نے ترکی میں طالبان کا پرچم لہرانے والوں کو گرفتار کیا لیکن ترک میڈیا نے اس کا تذکرہ نہیں کیا۔

اگر آپ اردو تلفظ درست کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں

یہ طالبان کے حمایتی تھے۔ انہوں نے عید الاضحی کے دن ایرانی دارالحکومت تہران میں طالبان کا

پرچم بلند کیا اور افغان قومی سلامتی کونسل کے سیاسی مشیر نے کہاکہ ایران نے افغان مہاجرین کو

دریا برد کیا جا رہا ہے لیکن وہ طالبان کو مسلح کر رہا ہے اور طالبان کو ایران کی سرزمین پر

اپنا پرچم لہرانے کی اجازت دے رہا ہے۔

ترکی طالبان پرچم لہرا

اپنا تبصرہ بھیجیں