28

اسمارٹ لاک ڈائون کے مثبت نتائج، پاکستان میں کورونا کے وار کم ہونے لگے

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) اسمارٹ لاک ڈائون نتائج

پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈائون کے مثبت نتائج کورونا کے وار کم ہونے لگے، چوبیس گھنٹے کے

دوران 11 سو چودہ کیسز رپورٹ ہوئے اور 32 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد مجموعی کیسز

کی تعداد2 لاکھ 77 ہزار 402 اور اموات 5924ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں یومیہ رپورٹ

ہونے والے کورونا کیسزاور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر

نے ملک میں کورونا صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔این سی او سی کا کہنا

ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں 1114 کورونا کیسزسامنے آئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کے

فعال کیسز کی تعداد 25347 ہوگئی۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جاری کردہ اپ ڈیٹ رپورٹ کے

مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھرمیں کورونا کے 32 مریض دم توڑ گئے ، کورونا وائرس سے

روبی انعم کے سٹنٹ ڈال دیا گیا

تاحال 5924 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ کورونا کے 2 لاکھ 46 ہزار131مریض صحتیاب

ہو چکے ہیں۔اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کے 21628 ٹیسٹ کیے

گئے، تاحال 19 لاکھ 52 ہزار730 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں اور اب تک رپورٹ ہونے والے

کیسز کی تعداد2 لاکھ 77 ہزار 402 ہے۔ملک بھر کے 734 اسپتالوں میں کورونا کے 1850 مریض

زیرعلاج ہے ، جن کے لئے ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں ،

کورونا کے 224 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔

اسمارٹ لاک ڈائون نتائج

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...