25

پنجاب حکومت نے فنکاروں کو جلد تھیٹرز کھولنے کی یقین دہانی کرا دی

Spread the love

لاہو(صرف اردو آن لائن نیوز) تھیٹرز کھولنے یقین دہانی

وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ایس او پیز بنا کر تھیٹر کھولیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب سے تھیٹر، آرٹسٹس اور پرڈیوسرزایسوسی ایشن کے وفد نے

ملاقات کی، اس موقع پر وفد نے تھیٹرز کے فنکاروں اور پرڈیوسروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ملاقات

روبی انعم کے سٹنٹ ڈال دیا گیا

کے موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کو تھیٹر بند ہونے سے فنکاروں کی مشکلات کا

احساس ہے، جلد ہی ایس او پیز بنا کر تھیٹر کھولیں گے، حکومت کی بہترین حکمت عملی سے کرونا

وبا شکست کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تھیٹر بند ہونے سے متاثرہ افراد کی

ہرممکن مدد کرے گی۔راجہ بشارت نے متعلقہ محکموں کو ایسوسی ایشن کی مشاورت سے ایس اوپیز

تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وبا نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے، حکومت

متاثرہ شعبوں کی ہر ممکن امداد کرے گی۔

ہرممکن مدد کرے گی۔راجہ بشارت نے متعلقہ محکموں کو ایسوسی ایشن کی مشاورت سے ایس اوپیز

تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وبا نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے، حکومت

متاثرہ شعبوں کی ہر ممکن امداد کرے گی۔

تھیٹرز کھولنے یقین دہانی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...