آج کا دن 37

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن)

آج کل کے معاملات کی تیاری کا دن ہے اور اللہ پاک سے امید رکھیں وہ آپ کے لئے آسانیاں پیدا کرے گا اور ایک بڑا سلسلہ بھی بن جائے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

عید کی تیاری میں وقت گزرے گا اور اس کے لئے تیاری ہو گی۔ بازار کا رخ بار بار ہو گا اور غیر معمولی حالات میں بھی پردہ غیب سے ضرورت پوری ہو گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کے لئے عید خوشیاں لے کر آ رہی ہے۔ سمجھ لیں کہ اسی دن سے زائچہ تبدیلی کے مراحل میں جا رہا ہے۔ قربانی کے ساتھ ہی آپ کی مشکلات بھی ختم ہوں گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

کل تک آپ جس بات کے لئے فکر مند تھے۔ وہ آج صبح ہی حل ہو جائے گی۔آج کا دن اچھا اور کئی معاملات کے حوالے سے خوشی ہی دے کر جائے گا۔

ایک دن کام 14 لاکھ اجرت کا انوکھا مقدمہ

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

غصہ کم کریں اور جیسے تیسے دن گزاریں۔ دوسروں کو برداشت کرنا سیکھیں، رشتے ٹوٹ جائیں تو جلد نہیں جڑتے۔ آج تو عید کی خوشیاں شروع ہوں گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو مبارک ہو۔ اللہ پاک نے چاہا تو بڑی ضروری پوری ہو گی اور آپ خوشیاں منانے کے لئے تیار ہوں گے۔ عید آپ کے لئے خوشیوں کا پیغام ہی لا رہی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج صبح ہی اپنی صحت کا صدقہ ضرور دیں اور کم سے کم 300بار اللہ اکبر روزانہ ضرور پڑھ لیا کریں۔ اس سے بھی صدقہ ادا ہو گا اور مشکلات دور رہیں گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج اچھا اور اہم دن ہے۔ مصروفیات میں اضافہ اور اخراجات کا توازن بگڑا ہوا تو ہے مگر ساتھ ساتھ آنے والے دنوں کی خوشیاں بھی محسوس کریں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

کسی بھی معاملے میں بالکل گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ پاک سے امید ہے کہ وہ ہر مشکل سے نکال کر عید کی خوشیوں کو آپ کے لئے دوبالا کر دیں گے، ان شاءاللہ

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کے لئے یہ عید قربانی کے ساتھ ہی تمام مشکلات بھی قربان ہونے کی خبر دے گی۔ اس لئے اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں اور اس سے ہی مد مانگیں بس۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج کا دن اچھا ہے۔ آپ پچھلی باتوں کو لے کر پریشان نہ ہوں۔ اس طرح آپ خوشیوں کو نظر انداز کر دیں گے۔ آج صرف اللہ سے اچھے کے لئے دعا کریں، بس۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

کل کی تیاری میں آج کا دن گزرے گا۔ آج مالی معاملات میں حیران کن بہتری آئے گی۔ جو لوگ صرف توکل کرکے چلیں گے۔ بس وہی کامیاب رہیں گے۔

آج کا دن

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...