25

تاجر ڈٹ گئے،کئی شہروں میں دکانیں کھول لیں

Spread the love

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز ) تاجر ڈٹ گئے

کاروبار کا مزید نقصان نہیں کرسکتے، تاجر ڈٹ گئے، لاہور، فیصل آباد، جھنگ سمیت کئی شہروں میں

تاجروں نے دکانیں کھول لیں۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شاپس بند کرا دیں جبکہ پکڑ دھکڑ میں

کئی دکاندار گرفتار کرلئے۔ فیصل آباد میں تاجروں نے حکومتی لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ گھنٹہ گھر

کے گرد بازار کھولنا شروع کر دئیے، ریل بازار میں کپڑے کی مارکیٹ مکمل طور پر کھل گئی۔ مکی مارکیٹ

اور گول بازار میں بھی متعدد دکانیں کھل گئیں۔ انجمن تاجران سپریم نے حکومتی لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد کر

کراچی والوں پر رحم کیا جائے، مصطفی کمال

دیا ہے، حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انجمن تاجران کی جانب سے ریل بازار سے گھنٹہ گھر چوک

تک ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پہلے ہی

کاروبار کا نقصان کرچکے، مزید دکانیں بند نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے عید سےپہلے ہی کرونا کا پھیلاو روکنے کیلیے لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا

جس پر تاجر برادری مشتعل ہو گئی تھی۔ اور انھوں نے لاک ڈاون کو نفاذ کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے آج

سے مارکیٹس کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد پولیس اور تاجروں کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھی گئیں تھیں۔

تاجر ڈٹ گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...