46

بینائی سے محروم پاکستانی مصوراور فٹ بالر نے جرمنی سے پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرلی

Spread the love

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز ) بینائی سے محروم پاکستانی

پاکستان کے باہمت نوجوان نے نہ صرف جرمنی کی ممتاز جامعہ سے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی

ڈگری حاصل کرلی ہے بلکہ وہ فٹ بال کے کھلاڑی، مصور اور لائٹ فوٹوگرافی میں بھی مہارت

رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر عمران قیصر کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور انہوں نے چند روز قبل ہی برلن میں

واقع فرایو یونیورسٹی سے معاشیات میں اپنی پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکٹر

عمران وکٹوریہ برلن اور بنڈس لیگا نامی بلائنڈ فٹبال لیگ سے بھی وابستہ رہے ہیں جو ایک اہم

آیا صوفیہ مسجد میں 86 سال کے بعد نماز ادا

اعزاز ہے۔ اس کیعلاوہ وہ جوڈو کی تربیت لے چکے ہیں۔ جبکہ لائٹ فوٹوگرافی اور لائٹ پینٹنگ کی

تربیت بھی لے چکے ہیں۔ اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور میٹرک سائنس امتیازی

نمبروں سے پاس کیا۔ اس کے بعد پہلے فطری علوم پڑھے اور اس کے بعد انہیں معاشیات پڑھنے کا

شوق چرایا۔ وہ بی بی سی پر اکنامکس کے پروگرام سنتے رہے اور اس وقت تک وہ معاشیات پڑھنے

کا فیصلہ کرچکے تھے۔ اسی بنا پر انہوں نے انٹرمیڈیٹ میں شماریات اور معاشیات کے مضامین کا

انتخاب کیا۔ ڈاکٹر عمران کی تحقیق کا موضوع بھی بہت دلچسپ ہے اور وہ ہے ’ افغانستان کی معاشی

تاریخ‘ ہے۔ اس تحقیق میں انہوں نے افغانستان کی قدیم تہذیب اور اس کے موجودہ دور کے معاشی

اور سیاسی اثرات اور تعلق کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ماحولیاتی معاشیات اور

توانائی کی معاشیات پر بھی کام کیا ہے۔ اس میں ڈاکٹر عمران نے تھرمل (حرارتی) پاور پلانٹ کی

لاگت ، کاربن اخراج اور دیگر پہلوؤں پر تحقیق کی ہے۔ واضح رہے کہ تھرمل پلانٹ رکازی (فوسل)

فیول پر چلتے ہیں۔ اس طرح ڈاکٹر عمران کی متنوع فیہ تحقیق اور دلچسپی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

بینائی سے محروم پاکستانی

اپنا تبصرہ بھیجیں