124

لاہور کے 7 ہسپتال کورونا مریضوں سے خالی

Spread the love

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)(لاہور کورونا ہسپتال خالی) لاہور میں کورونا مریضوں کی تعداد میں واضح

کمی آنا شروع ہو گئی ہے جس کے بعد اب 7 ہسپتال مریضوں سے خالی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات

کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے 5 سرکاری اور 19 نجی ہسپتالوں میں کورونا کے صرف

153 مریض رہ گئے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور میں 23 مریض وینٹی لیٹرز جبکہ 44 مریض آئی سی یو میں زیر علاج

ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں 458 اور نجی میں 345 مریض جاں بحق ہوئے۔ ہسپتالوں میں مریضوں

کی تعداد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میو ہسپتال میں 20، پی کے ایل آئی میں 4، سروسز ہسپتال

میں 16، جناح ہسپتال میں 4، جنرل ہسپتال میں صرف 14 مریض زیر علاج ہیں جبکہ دیگر

سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کورونا کا کوئی مریض زیرعلاج نہیں ہے۔

اگر آپ اردو تلفظ درست کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا کی صورتحال میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری آتی

جا رہی ہے۔پاکستان میں اگر کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو اب تک

پاکستان میں کورونامریضوں کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہوگئی ہے، ملک بھرمیں کورونا

سیجاں بحق افرادکی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی جبکہ کوروناسیمتاثر 2 لاکھ 36 ہزار 596 مریض

صحت یاب ہو گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی صورتحال اب بہتری کی طرف آنا شروع ہو گئی ہے جس کے بعد لوگوں کو

ہدایات کی جا رہی ہیں کہ وہ اسی طرح ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلوں کو برقرار

رکھیں تا کہ جتنا جلد ممکن ہو سکے ہم کورونا وائرس پو قابو پا سکیں۔خیال رہے کہ عید قرباں

قریب آ رہی ہے، عوام کو بار بار ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔ اس

حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کے احکامات

جاری کئے تھے۔

آیا صوفیہ مسجد میں 86 سال کے بعد نماز ادا

اس کے علاوہ ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زرفشاں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے

کہ عید پر ایس او پیز پر عمل نہ کرنا ہمارے لئے کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں اضافے کی

وجہ بن سکتا ہے۔بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عید پراگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو

کورونا کے مریضوں میں اضافے کا اندیشہ ہے جو روزانہ 11 سے 1200 ہو سکتے ہیں جب کہ

اموات کی تعداد بھی 30 سے 35 روزانہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

ڈاکٹر افشاں کے مطابق پنجاب میں ابھی روزانہ کورونا کیسز کی تعداد 250 ہے جبکہ اموات کی

تعداد 10 سے کم ہے، اگر ہم نے عید پر ایس او پیز پر عمل کر لیا تو صورتحال مزید بہتر ہو سکتی ہے۔

لاہور کورونا ہسپتال خالی

اپنا تبصرہ بھیجیں